یورپ (رپورٹس)

Big Iftar پروگرام جماعت ہڈرزفیلڈ، برطانیہ

خدا تعالیٰ کےفضل سے مورخہ ۸؍اپریل ۲۰۲۳ء کو برطانیہ کی جماعت ہڈرزفیلڈ کو Big Iftar پروگرام مسجد بیت الصمد میں منعقد کرنے کا موقع ملا۔

پروگرام کا آغاز شام پونے سات بجے زیر صدارت عامر شہزاد صاحب صدر جماعت ہڈرزفیلڈ ساؤتھ ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ کے بعد فتح الحق صاحب (لوکل سیکرٹری امور خارجہ)نے استقبالیہ کلمات کہےاور جماعت کا تعارف کروایا۔

بعد ازاں خاکسار نے ماہ رمضان کی اہمیت و برکات پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد بعض مذہبی راہنماؤں نے تقاریر کیں۔ Miss Kiran Bali نے ہندو کمیونٹی اور Adam Cartwright نے عیسائی کمیونٹی کی نمائندگی میں تقاریر کیں۔ اس موقع پر بعض سیاسی شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاجن میں Miss Harpreet Uppal از Labour Party۔Andy Black، Lieutenant Colonel از Armed Forces۔ Major Stan Hardy، Deputy Lord Lieutenant of West Yorkshire شامل تھے۔ انہوں نے ہڈرزفیلڈ جماعت کی community engagement and solidarity کے لیے خدمات کو خوب سراہا۔

Major Stan Hardy نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ جماعت احمدیہ اپنے ماٹو Love for all hatred for none کی ایک زندہ مثال ہے اور تمام موجود کمیونٹیز جماعت احمدیہ کو اپنے لیے ایک مثال بنائیں۔ نیز His Majesty King Charles IIIکی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بادشاہ سلامت جماعت احمدیہ کی انتھک رضاکارانہ خدمات سے خوب واقف ہیں جس کے لیے وہ آپ کے بے حد شکر گزار ہیں۔

بعد ازاں خاکسار نے حاضرین کے اسلام و رمضان پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

پروگرام کے اختتام پر صدر جماعت ہڈرزفیلڈ نارتھ نے تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا۔ کھجور اور پانی سے روزہ افطار کرنے کے بعد مغرب کی نماز باجماعت ادا کی گئی جس کا مہمانان کرام نے مسجد میں ٹھہر کر مشاہدہ کیا۔ بعد از نماز تمام مہمانان کرام کو مسجد سے ملحقہ برآمدے میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

خدا کے فضل سے ۷۵؍ سے زائد افراد نے پروگرام میں شمولیت کی جن میں ۵۴؍ سے زائد مہمانان کرام تھے جو A،Armed forces، Veteran ،Interfaith Representatives، Local Councillors ،Local Radio Broadcasters، Local Charities وغیرہ سے تعلق رکھتے تھے۔

مقامی سمعی و بصری ٹیم نے اس پروگرام کی ریکارڈنگ کی اور معزز مہمانان کرام کے تاثرات لیے نیز پروگرام کی تشہیر دوران پروگرام وبعد، خدام کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر کی۔

(رپورٹ: صباحت کریم۔ مربی سلسلہ ہڈرزفیلڈ برطانیہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button