یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعود جماعت احمدیہ پولینڈ

(منیب احمد چٹھہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل پولینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پولینڈ کو ۲۵؍مارچ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں واقع مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ جلسہ شام پونے پانچ بجے خاکسار (مربی سلسلہ و نیشنل صدر جماعت پولینڈ) کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک مع پولش ترجمہ سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹر ایاز ورک صاحب نیشنل سیکرٹری مال و نائب صدر جماعت پولینڈ نے ’’ضرورت امام‘‘ پر تقریر کی۔ محمود حمدان صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت نے دس شرائط بیعت احباب کے سامنے پولش زبان میں پیش کیں۔

اختتامی تقریر خاکسار نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں رمضان اور روزہ کی اہمیت اور حقیقت پولش زبان میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

دعا سے قبل احباب جماعت کو سوالات کرنے کا موقع بھی دیا گیا نیز بعض احباب نےجلسہ کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خاکسار نے دعا کروائی جس کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔جلسہ کے اختتام کے ساتھ ہی افطاری کا وقت ہوا جس کا انتظام لجنہ اماء اللہ نے کیا۔ نماز مغرب کے بعد کھانا پیش کیا گیا اور پھر نماز عشاء و نماز تراویح ادا کی گئیں۔

اس جلسہ میں رمضان کے سبب وارسا سے باہر کے احباب شامل نہیں ہوئے۔ تاہم جلسہ میں سات مرد اور آٹھ خواتین سمیت کل حاضری پندرہ رہی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button