اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

تقریب رخصتانہ

محمد افضل ظفر صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ طارق محمود ظفر صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا کی منجھلی صاحبزادی عزیزہ نائلہ طارق صاحبہ کی تقریب رخصتانہ یکم مئی ۲۰۲۳ء بروز سوموار مظہراقبال صاحب ابن ظفراقبال صاحب آف ٹورانٹو کینیڈا کے ساتھ احمدیہ مشن ہاؤس نیروبی میں منعقد ہوئی جس میں احباب جماعت کینیا کے علاوہ بیرون ملک سے بھی مہمانان کرام نے شرکت کی۔تلاوت اور نظم کے بعد رانا خالد احمد صاحب مربی سلسلہ انچارج سنٹرل رشین ڈیسک یو کے نے اس رشتہ کے فریقین کے لیے مبارک اورمثمر با ثمرات حسنہ ہونے کے لیے دعا کرائی ۔عزیزہ نائلہ طارق صاحبہ حاجی عبدالرشید صاحب دارالعلوم غربی ربوہ حلقہ سلام کی پوتی اور چودھری محمد صادق صاحب سابق اکاؤنٹنٹ وکالت تبشیر ربوہ کی نواسی نیز محمد محمود احمد صاحب کی بھانجی ہیں ۔اس نکاح کا اعلان ملک بشارت احمد صاحب مبلغ سلسلہ کینیا نے مورخہ ۲۵؍ فروری ۲۰۲۲ء کو احمدیہ مسجد نیروبی میں کیا تھا ۔

احباب جماعت سے اس رشتہ کے جانبین اور جماعت کے لیے ہر لحاظ سےمبارک ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

٭…٭…٭

نمایاں کامیابی

محمود احمد ناصر ابن مبارک احمد تنویر صاحب فرینکفرٹ جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بھتیجے عزیزم تانیس احمد خان ابن احمد صادق خان مربی سلسلہ جو کہ مبارک احمد تنویر صاحب واقف زندگی کے پوتے ہیں نے اٹھارہویں International Kangaroo Linguist Contest 2022 میںپاکستان بھر کے ۴۰۹۰؍سے زائد امیدواروں میں بارہویں جبکہ ضلع چنیوٹ اور اپنے سکول نصرت جہاں اکیڈمی گرلز ہائی سکول ربوہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ الحمدللہ علی ذالک

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم کے لیے مبارک فرمائے اور آئندہ بے شمار ترقیات کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

اعلان ولادت

میاں عبدالواحد (مبلغ سلسلہ تنزانیہ) ولد میاں عبدالصمد صاحب (مرحوم) تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲؍مئی ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ نے تیسری بیٹی سے نوازا ہے۔منتہیٰ واحد الحمدللہ اپنی دونوں بہنوں کی طرح وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔

بچی منشی محمد یوسف صاحب اپیل نویس مردان کی نسل سے ہے اور محمد شفیق طاہر صاحب (ربوہ) کی نواسی ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بچی کا آنا اس خاندان کے لیے مبارک کرے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے نیز نیک قسمت کرے اور خلیفۃ المسیح کی روحانی فوج کا حصہ بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button