یورپ (رپورٹس)

احمدیہ مسلم جماعت کوسوو کی مالیشیوا اور شٹائم میونسپلٹی کے میئرز سے ملاقاتیں

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

مورخہ ۱۲؍اپریل ۲۰۲۳ء کو احمدیہ مسلم جماعت کوسوو کے نمائندوں نے ملیشیوا اور شٹائم کی میونسپلٹیوں کے میئروں کے ساتھ ملاقات کی۔ جناب اکریم کسرتی (میئر آف ملیشیوا)، ڈاکٹر قمجل علیو (میئر آف شٹائم) اور دیگر میونسپل عہدیداروں کو دوران ملاقات جماعت احمدیہ کی عالمی اور مقامی سرگرمیوں پر آگاہی دی گئی نیز عالمی امن کے فروغ کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کوششیں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اسی طرح انہیں ہیومینٹی فرسٹ سے بھی متعارف کروایا گیا۔ اسی طرح انہیں جماعت احمدیہ کوسووکے آئندہ جلسہ سالانہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور شرکت کی دعوت دی گئی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button