امریکہ (رپورٹس)

برازیل کے شہر Rio de Janeiro کے فیسٹیول میں جماعت احمدیہ کی شرکت

برازیل کے شہر Rio de Janeiro کے ایک بڑے پارک میں مورخہ ۸ اور ۹؍اپریل ۲۰۲۳ء کو Medieval Festival منعقد کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا برازیل میں سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔ اس میں قرون وسطیٰ کے زمانہ کی چیزوں کی نمائش نیز اس زمانہ کی مختلف سرگرمیاں دکھائی جاتی ہیں۔ اس تقریب میں پچھلےسال کی طرح امسال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو شامل ہوکر سٹال لگانے کی توفیق ملی۔

اس فیسٹیول پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد شامل ہوتی ہے۔ مگر اس دفعہ دونوں دن سخت بارش ہونے کی وجہ سے لوگ نسبتاً کم تعداد میں آئے تھے۔ جماعتی سٹال میں تین بڑے بینرز لگائے گئے تھے جن میں سے ایک بینر پر حضرت مسیح موعودؑ کی تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ حضرت مسیح موعودؑ تشریف لا چکے ہیں۔ نیز آپؑ کی بعثت کی غرض کے بارے میں ایک اقتباس جلی حروف میں لکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دو بڑے بینرز پر اسلام کی پُر امن تعلیم پر مشتمل بعض آیات قرآنی اور احادیث کو جلی حروف میں لکھا گیا تھا۔ اسی طرح سٹال کے باہر ایک بڑا بینر جماعت کے ماٹو پر مشتمل آویزاں کیا گیا تھا۔

سٹال پر آنے والے لوگوں کو جماعت کا تعارف کروایا گیا نیز انہیں جماعتی پمفلٹ بھی دیا گیا۔اس دفعہ بھی سٹال پر یہ لکھ کر لگایا گیا تھا کہ ہم عربی زبان میں لوگوں کے نام لکھتے ہیں جو کئی افراد کی توجہ کا مرکز بنا۔ چنانچہ کئی افراد نے صرف اپنا نام عربی میں لکھوانے کے لیے سٹال کا وزٹ کیا مگر پھر جب جماعت کا تعارف کروایا گیا تو انہوں نے جماعتی کتب بھی پڑھنے کے لیے خریدلی۔

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button