افریقہ (رپورٹس)

گھانا میں عید الفطر ۲۰۲۳ء کے اجتماعات

حسب سابق امسال بھی جماعت احمدیہ گھانا نے عید الفطر نہایت مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔ گھانا میں ماہ رمضان کے دوران باقاعدگی سے نماز تراویح اور تہجد کا انتظام کیا گیا جہاں احباب و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوران ماہ صیام بالخصوص آخری عشرہ میں مقامی اور مرکزی سطح پر سینکڑوں مستحقین میں عید کے تحائف پیش کیے گئے۔ اسی طرح عید کے دن بھی مختلف جماعتوں میں سینکڑوں افراد میں عیدیاں اور عید کے تحائف پیش کیے گئے۔

گھانا میں امسال مورخہ ۲۲؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ کو عید الفطر ادا کی گئی۔ نماز عید کے اوقات اکثر مقامات پر نو بجے صبح سے ساڑھے نو بجے تک اپنے اپنے ماحول کے مطابق رکھے گئے جن میں ہزاروں بچوں بڑوں اور خواتین نے شرکت کی۔ گریٹر اکرا ریجن میں بستان احمدیہ اکرا اور ٹیما میں بڑے اجتماعات ہوئے۔ ان کے علاوہ بڑے اجتماعات گریٹرا، ٹیما، کاسوا، منکسم، ابورا، سینٹرل ریجن، کیپ کوسٹ سینٹرل ریجن، ٹاکوراڈی،سویڈرو، سالٹ پانڈ، آسن، کماسی، ممپونگ، والے والے، وا، سنیانی، سیفی زون، چیفو پراسو، ٹیما، ٹمالے، ایکرافو، کوفوریڈوا، برانگ اہافو، سرچرے اور یینڈی وغیرہ مقامات میں ہوئے۔ اسی طرح اٹکوا، ٹیچی مان، سنیانی، بیڈوم، آسن، ٹیما، ڈبواسی، ٹیما، ٹمالے، ایکوٹسی، کوفوریڈوا، اچینا، پومپوسو، جامعة المشرین گھانا ایکرافو، جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل منکسم اور مقامی طور پر گھانا کے ۳۷؍ زونز کی چھوٹی بڑی جماعتوں میں بیسیوں مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے۔ گریٹر اکرا، ابورا کیپ کوسٹ، واہ جماعت اورکماسی جماعت کے عید کے اجتماعات میں بھی ہزاروں کی تعداد میں احباب شامل ہوئے۔ چند ایک بڑے بڑے عید کے اجتماعات کی رپورٹس سوشل میڈیا اور مقامی ٹیلی ویژن و ایف ایم ریڈیوپربھی نشر ہوئیں۔

گھانا کے صدر کی روایت ہے کہ وہ ہر عید کے موقع پر عید کا پیغام ضرور دیتے ہیں۔ چنانچہ امسال صدر نانا اکوفو آڈو Akufo-Addo نےٹویٹ میں تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیوں اور پرامن جشن کی مبارک دی۔ اسی طرح امیر جماعت احمدیہ گھانا نے بھی عید پر پیغام دیا۔

بستان احمدیہ اشوگمن اکرا میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع

عید سے تین چار روز قبل مجلس خدام الاحمدیہ نے وقار عمل کے ذریعہ جلسہ گاہ بستان احمدیہ کو گھاس پھوس اور جڑی بوٹیوں سے صاف کیا گراؤنڈز کی مکمل صفائی کی گئی۔ اور عید کو جملہ انتظامات کیے گئے نیز سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر دو سو کے قریب خدام نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ بستان احمد میں عید کی نماز احمدیہ مسلم مشن، گھانا کے امیر اور مشنری انچارج الحاج مولوی محمد بن صالح نے پڑھائی جس میں حاضری۴۵۰۰؍سے زائد رہی۔ نماز عید کے بعد خطبہ عید میں رمضان المبارک کے مقاصد پر دیا۔ مقامی میڈیا اور گرافک آن لائن گھانا نے بھرپور کوریج دی۔

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button