امریکہ (رپورٹس)

جلسہ یوم خلافت زیر اہتمام مجلس انصا ر اللہ ہا لٹن نیا گرہ ریجن

(غلام احمد مقصود)

مجلس انصار اللہ ہالٹن نیاگرہ کے زیر اہتمام مورخہ ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز اتوار دوپہر بارہ بجے بیت النصرت مسجد ہمیلٹن میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد کیا گیا۔ خالد محمود شرما صاحب (قائد تعلیم مجلس انصار اللہ کینیڈا) نے اس جلسہ کی صدارت کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کا واقفین نو کے اجتماع سے براہ راست خطاب سنا گیا۔بعد ازاں قائد صاحب تعلیم مجلس انصاراللہ کینیڈا نے انصا ر اللہ کا عہد دہرایا۔اس کے بعد حضرت مسیح مو عودؑ کا منظوم کلام

اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے

وقت ہے جلد آؤ اےآوار گانِ دشتِ خار

اور اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔

جلسے کی پہلی تقریر احمد صفی اللہ راجپوت صاحب ریجنل امیر جماعت ہالٹن نیاگرہ کی بزبان اردو ’’برکات خلافت‘‘ کے موضوع پر تھی۔ جبکہ دوسری تقریر انگریزی میں نوید احمد منگلا صاحب ریجنل مربی سلسلہ ہالٹن نیاگرہ نے کی جس کا موضو ع تھا ’’خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق پیدا کرنا‘‘۔ جلسہ کے اختتام پر صدر مجلس نے اپنی اختتامی تقریر میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرالعزیز کے واقفین نو اجتماع سے خطاب کا اردو خلاصہ پیش کیا۔ بعد ازاں سورۃ آل عمران کی آیات ۱۰۳ تا۱۰۴ کی تشریح کرتے ہوئے حاضرین جلسہ کو خلافت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی اور کسی قیمت پر اس سے الگ نہ ہونےکی طرف توجہ دلائی۔ آپ کی تقریر کے بعد نوید احمد منگلا صاحب نے اختتامی دعا کروائی جس کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً ایک سو انصار اور دس خدام و اطفال نے اس جلسہ میں شرکت کی۔

(رپورٹ: غلام احمد مقصود۔ ناظم اعلیٰ مجلس انصار اللہ ہا لٹن نیاگرہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button