متفرق مضامین

ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل(آنکھ کے متعلق نمبر2) (قسط ۲۳)

(ڈاکٹرحافظ کرامت اللہ ظفر)

(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل ‘‘کی ریپرٹری یعنی ادویہ کی ترتیب بلحاظ علامات تیار کردہ THHRI)

کلکیریا فلوریکا
Calcarea fluorica
(Fluoride of lime)

٭…کلکیریا فلورآنکھ کے پردہ کے زخموں میں بھی بہت مفید ہے خصوصاً اگر کنارے بہت سخت ہوگئے ہوں۔ آنکھوں کے سامنے ستارے ناچتے ہوں، کورنیا پر دھبے نظر آتے ہوں،آنکھ کی رگیں سخت ہوجائیں تو کلکیریا فلور کو یاد رکھیں۔(صفحہ۱۹۹-۲۰۰)

٭…اسی طرح ایک نوے سالہ بزرگ مریض کو موتیا کے لیے کلکیریا فلور اور زنکم سلف اونچی طاقت یعنی CM میں استعمال کروائی۔ اللہ کے فضل سے ان کی آنکھ شیشے کی طرح صاف ہوگئی اور وفات تک انہیں موتیا کی تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی ورنہ اتنی زیادہ عمر میں آپریشن بھی ناممکن تھا۔ موتیا کے سلسلہ میں یہ بات یاد رکھیں کہ کلکیریا فلور کالے موتیے میں مفید نہیں ہے کیونکہ اس کی وجوہات بالکل اور ہوتی ہیں۔ (صفحہ۲۰۰-۲۰۱)

کلکیریا سلف
Calcarea sulphurica
S(Sulphate of Lime-Plaster of Paris)s)

٭…آنکھوں کی بیماریوں میں اگر چیزیں دو دو نظر آنے لگیں اور روشنی آنکھوں میں چبھے تو اس دوا کو یاد رکھیں۔(صفحہ۲۱۲)

٭…کلکیریا سلف کی ایک علامت یہ ہے کہ آنکھوں سے زرد رنگ کی گاڑھی رطوبت خارج ہوتی ہے، نظر دھندلا جاتی ہے اور اکثر چیزیں صرف آدھی نظر آنے لگتی ہیں۔ (صفحہ۲۱۳)

کیمفر
Camphora
(Camphor)

٭…کیمفر کے مریض کی آنکھیں بے ہوشی کی حالت میں ایک جگہ گڑی ہوئی اور پتلیاں پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اسے تمام اشیا بہت چمکدار اور بھڑکیلی نظر آتی ہیں۔ آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اور روشنی کے دھبے نظر آتے ہیں۔ آنکھوں کی تکلیفیں سورج کی روشنی میں بڑھ جاتی ہیں۔ چہرہ زرد اور کھنچا ہوا اور زندگی کے احساسات سے عاری معلوم ہوتا ہے۔ ٹھنڈا پسینہ بھی آتا ہے۔(صفحہ۲۲۱)

کاربو اینیمیلس
Carbo animalis

٭…کاربو اینیمیلس کا مریض غمگین، اداس اور تنہائی پسند ہوتا ہے۔ عموما ًخاموش رہتا ہے، رات کو بے چین اورخوفزدہ ہوجاتا ہے۔خون کا دوران سر کی طرف ہوتا ہے۔ ذہن الجھا ہوا، نظر دھندلا جاتی ہے،آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے، گدی میں درد ہوتا ہے، ہونٹ اور گال نیلگوں ہوجاتے ہیں، ناک سوج جاتا ہے اور نیلے رنگ کی غدود سی ابھر آتی ہے۔ (صفحہ۲۳۷)

کاربونیم سلفیوریٹم
Carboneum sulphuratum
A(Alcohol Sulphuris-Bisulphide of Carbon)n

٭…نظر کی کمزوری اور رنگوں کی پہچان میں فقدان بھی کاربونیم سلف کی علامت ہے۔ (صفحہ۲۵۳)

کاسٹیکم
Causticum

٭…سر دردجو فالج پر منتج ہو اس کی بھی کاسٹیکم دوا ہوسکتی ہے۔ بعض قسم کے سر درد سے مریض وقتی طور پر اندھاہوجاتا ہے۔اگر ایسی سردرد سے بینائی جاتی رہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد واپس آجائے اور کوئی فالجی علامت ظاہر نہ ہوتو کاسٹیکم کی بجائے جلسیمیم زیادہ مؤثر ہوگی۔ اگر فالجی علامتیں ظاہر ہوں تو پھر کاسٹیکم دوا ہے۔ (صفحہ۲۶۴)

٭…بعض اوقات آنکھوں میں مختلف قسم کے دھبے نظر آتے ہیں۔ سبز رنگ کے دھبے کاسٹیکم کی خصوصی علامت ہیں۔(صفحہ۲۶۴)

چینینم آرس
Chininum ars
(Arsenite of Quinine)

٭…چینینم آرس میں آنکھوں کی علامتیں بھی پائی جاتی ہیں۔ روشنی سے زود حسی اور گرم آنسو بہتے ہیں۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔ جہاں تک آنکھوں کا تعلق ہے چینینم آرس میں زخم ایک آنکھ میں نہیں بلکہ دونوں آنکھوں میں پائے جاتے ہیں۔ السر اور ایگزیما کی تکلیفیں بیک وقت دونوں طرف ہونے کا رجحان چینیم آرس کے علاوہ آرنیکا میں بھی ملتا ہے۔ آرنیکا میں اگر ایک آنکھ میں خارش ہوتو دوسری میں بھی ہوگی۔ بیک وقت دونوں طرف تکلیف ہوتی ہے۔ چینینم آرس میں بھی یہی علامت ہے لیکن آنکھوں کے سامنے تارے اور چنگارے بائیں آنکھ میں دائیں آنکھ کے مقابل پر زیادہ نظر آتے ہیں۔ بائیں آنکھ سے پانی بہتا ہے اور درد کا احساس، کانوں میں شور اور آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ (صفحہ۲۸۵)

سیکوٹا وروسا
Cicuta virosa
(Water Hemlock)

٭…سیکوٹا میں آنکھوں کی ایک علامت یہ ہے کہ پڑھتے ہوئے حروف نظر سے غائب ہوجاتے ہیں۔ چیزیں نزدیک آتی ہوئی اور دور ہٹتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔ قوتِ سامعہ بھی کمزوری ہوجاتی ہے۔ (صفحہ۲۹۴)

سائنا
Cina

٭…سائنا کے مریض کی آنکھوں میں شیشے کی طرح ہلکی سی چمک آجاتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے مختلف رنگ ناچتے ہیں جن میں زرد رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ پتلیاں پھیل جاتی ہیں اور آنکھوں کے آگے اندھیرا بھی چھا جاتا ہے۔ (صفحہ۲۹۵)

سنکونا آفیشی نیلس
(چائنا)
Cinchona officinalis
(China)

٭…آنکھوں کے گرد نیلگوں سیاہی مائل حلقے پڑ جاتے ہیں۔ جگر کی خرابی کی وجہ سے آنکھیں زرد ہوجاتی ہیں اور دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ نظر کمزور ہوجاتی ہے اور عارضی اندھا پن بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ (صفحہ۳۰۰)

کاکولس
Cocculus

(Indian Cockle)

٭…کاکولس میں بینائی دھندلا جاتی ہے لیکن یہ کیفیت مستقل نہیں ہوتی۔ اعصابی کمزوری کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے نظر دھندلا جاتی ہے۔ ذہنی تھکان بھی عارضی ہوتی ہے۔ آنکھوں میں درد کی وجہ سے خصوصاً رات کے وقت آنکھیں کھولنی مشکل ہوں، پپوٹے متورم ہوں اور پتلیاں سکڑ جائیں تو یہ بھی کاکولس کی علامت ہے۔ (صفحہ۳۱۱)

کونیم میکولیٹم
Conium maculatum
(Poison Hemlock)

٭…نظر کی کمزوری میں بھی کونیم مفید ہے۔ کونیم غدودوں کی سختی اور گانٹھوں کو تحلیل کرنے میں بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جب تک یہ علامتیں بڑھ کر کینسر میں تبدیل نہ ہوجائیں عموما ًان غدودوں میں درد محسوس نہیں ہوتا۔ (صفحہ۳۲۶)

٭…آنکھوں میں سوزش ہوتو روشنی سے زودحسی ہوجاتی ہے اور طبیعت گھبراتی ہے لیکن کونیم میں اگر آنکھ میں ورم اور سوزش کی کوئی علامت نہ پائی جائے پھر بھی روشنی سے طبیعت گھبراتی ہے اور آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔ یہ کونیم کی خاص علامت ہے۔(صفحہ۳۲۸)

٭…کونیم السر اور زخموں کے رجحان کے لیے مفید ہے یہاں تک کہ کورنیا (آنکھ کی پتلی )کے زخم میں بھی مکمل شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔ (صفحہ۳۲۸)

کروٹیلس ہری ڈس
Crotalus horridus
(Rattle Snake)

٭…کروٹیلس کے مریض کی آنکھیں زرد ہوتی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔ آنکھوں میں ایسے جلن دار درد ہوتے ہیں جیسے کسی نے چاقو سے زخمی کردیا ہو۔ خون بہنے کا رجحان بھی ہوتا ہے۔نظر دھندلا جاتی ہے۔بہت دفعہ شدید کمزوری سے بینائی جاتی رہتی ہے۔ روشنی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ (صفحہ۳۳۴)

کیوپرم میٹیلیکم
Cuprum metallicum

٭…بعض دفعہ وضع حمل کے وقت مریضہ عارضی طور پر بینائی کھو بیٹھتی ہے۔ بعض دفعہ حمل کے دوران یا وضع حمل کے وقت خون کا دباؤ بڑھ جانے سے دماغ کی رگ پھٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے بینائی مستقل ضائع ہوجاتی ہے لیکن کیوپرم میں عموماً وقتی اندھا پن ملتا ہے کیونکہ اس کا تعلق خون کی رگ پھٹنے یا خون کا لوتھڑا جمنے سے نہیں ہوتا صرف عارضی تشنج سے ہوتا ہے۔ اگر وضع حمل کے وقت عارضی اندھا پن ہوجائے اور کیوپرم کی دیگر علامتیں موجود ہوں تو کیوپرم سے بفضلہ تعالیٰ ضرور فائدہ ہوگا اور کیوپرم وضع حمل کے دوران بہت سہولت پیدا کردے گی۔ (صفحہ۳۴۳)

سائیکلیمن یوروپیم
Cyclamen europaeum

٭…سائیکلیمن میں سر درد بہت شدید ہوتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ سر پھٹ جائے گا۔صبح کے وقت سر درد شروع ہوتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے ستارے ناچتے ہیں۔نظر دھندلا جاتی ہے۔ ایسا بھینگا پن جس میں آنکھ کا ڈیلا اندر کی طرف سکڑتا ہے اس میں سائیکلیمن بہت مفید دوا ہے۔ آنکھوں میں حدت اور گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ ایک کی بجائے دو دو نظر آتے ہیں۔ نظر کی مختلف تکلیفیں بسااوقات معدہ کی خرابی سے تعلق رکھتی ہیں۔ آنکھ کی پتلیاں پھیل جاتی ہیں، آدھی نظر غائب ہوجاتی ہے۔آنکھوں کے سامنے دھبے آتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔(صفحہ۳۴۶)

ڈلکا مارا
Dulcamara
(Bitter Sweet)

٭…ڈلکا مارا میں سر درد کی علامت سردی اور مرطوب موسم میں بڑھ جاتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ سر میں بھاری پن اور کنپٹیوں میں درد ہوتا ہے۔ (صفحہ۳۶۵)

الیکٹری سٹی
Electricity

٭…رات کو نظر کا کمزور ہونا، سوتے ہوئے بستر میں پیشاب کا خطا ہونا اور دمے کا عارضہ مبینہ طور پر اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ (صفحہ۳۶۹)

یوفریزیا
Euphrasia
(Eyebright)

٭…آنکھوں میں دباؤ کا احساس ہوتا ہے جیسے کسی نے پٹی سے کس کر باندھ دیا ہو۔ آنکھ کے کورنیا کے پردے میں زخم اور پھنسیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ چونکہ آنکھ سے جلن پیدا کرنے والا تیزابی مادہ بہتا ہے اس کے نتیجہ میں جو بد اثرات باقی رہ جاتے ہیں وہ کافی عرصہ تک آنکھوں کو متاثر رکھتے ہیں اور ان سے نظر دھندلا جاتی ہے۔ (صفحہ۳۷۵-۳۷۶)

فیرم فاس
Ferrum phosphoricum
(Phosphate of Iron)

٭…سر درد میں ٹھنڈی ہوا سے فائدہ ہوتا ہے۔ سیڑھیاں چڑھنے سے سر درد شدت اختیار کر جاتا ہے اور بعض دفعہ نظر آنا بھی بند ہوجاتا ہے۔ دراصل یہ بھی خون کی کمی انیمیا (Anaemia)کی نشانی ہے۔خون کی کمی ہوتو ایک دم اٹھنے سے اور سیڑھیاں چڑھنے سے خون نیچے کی طرف آتا ہے اور سر کو پوری طرح خون نہیں پہنچتا۔ اگر سر میں درد ہوتو اس صورت میں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔آنکھو کے اوپر، گدی میں، کنپٹیوں پر اور آدھے سر میں پھاڑنے والے درد ہوتے ہیں، نظر بھی (عارضی طور پر )غائب ہوجاتی ہے۔پر خون دواؤں کی فہرست میں جلسیمیم میں بھی یہ علامت ملتی ہے کہ سر درد کے دورے کے ساتھ اچانک نظر غائب ہوجاتی ہے۔ خون کا دباؤ زیادہ ہوجائے تو بیلا ڈونا میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے مگر فیرم فاس میں خون کی کمی کی وجہ سے اور سر میں خون نہ پہنچنے کے نتیجہ میں وہی اثر ظاہر ہوتا ہے جو پر خون دواؤں میں خون کا دباؤ بڑھ جانے سے ہوتا ہے اور نظر غائب ہوجاتی ہے۔ (صفحہ۳۸۴-۳۸۵)

جلسیمیم
Gelsemium
(زرد چنبیلی)

٭…جلسیمیم میں آنکھوں کی تکلیفیں بھی پائی جاتی ہیں۔ وقتی اندھا پن بھی ہوجاتا ہے۔ یہ علامت اور دواؤں میں بھی ملتی ہے لیکن جلسیمیم میں بہت نمایاں ہے۔ اگر ایک طرف کی نظر متاثر ہوتو رسٹاکس کام آئے گی بعض صورتوں میں لیکیسس بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔جلسیمیم میں پپوٹوں پر فالجی اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور انہیں کھولنا مشکل ہوتا ہے۔ایسی تکلیف مزمن ہوجائے تو جلسیمیم زیادہ فائدہ نہیں دیتی، تازہ تکلیف میں زیادہ مفید ہے۔ نظر میں دھندلاہٹ، ایک پتلی پھیلی ہوئی اور ایک سکڑی ہوئی اور آنکھ کی سوزش جلسیمیم کی بھی علامت ہے۔آنکھوں کے سامنے دھند اور جالا سا آجاتا ہے۔ آنکھ کے اعصاب کی کمزوری میں مفید ہے۔ (صفحہ۳۹۸-۳۹۹)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button