اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائےدعا

٭… آمنہ نورین صاحبہ جماعت میشیڈے جرمنی تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کابیٹا ازلان محمود بعمرساڑھے گیارہ ماہ۳؍ دن سے تیز بخار میں مبتلا ہے۔ بخار ادویات سے بھی کم نہیں ہو رہا۔ احباب جماعت سے خاص دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ بچے کو شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

٭… حفیظ احمد رؤوف مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ میرےبڑے بیٹےبعمر ۵سال کو آٹزم کی تکلیف ہے اورتین سال سے زیرِعلاج ہے۔ احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسےشفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین

سانحہ ارتحال

٭… انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب سابق امیر ضلع مظفرگڑھ و ضلع اٹک پاکستان تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ مریم صدیقہ صاحبہ بنت ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب (ابن حضرت سردار عبد الرحمٰن سابق مہر سنگھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۲؍مئی ۲۰۲۳ء کو سویڈن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون

ابھی ہمیں سویڈن آئے ہوئے ۶؍ماہ ہی ہوئے تھے کہ اہلیہ کی وفات کا سانحہ پیش آگیا ۔

ہماری شادی فروری ۱۹۶۹ء میں ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ۷؍بیٹیوں اور ۲؍بیٹوں کی نعمت سے نوازا ۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ نے اہلیہ مرحومہ کو گھریلو ذمہ داریوں کے علاوہ مقدور بھر خدمت دین کی توفیق دی ۔ کئی سال دارالصدر شمالی ربوہ کی صدر لجنہ اماءاللہ کے طور پر بے لوث خدمت کی توفیق پائی ۔ بہت نیک اور غریب پرور خاتون تھیں ۔ خلافت سے اخلاص اور وفا کا گہرا تعلق تھا ۔ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ کئی بچوں کو قرآن مجید پڑھایا ۔ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والی تھیں۔

ان کی خواہش تھی کہ وفات کے بعد ان کی تدفین بہشتی مقبرہ (دارلفضل) ربوہ میں ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفۃ المسیح کی دعا سے معجزانہ طور پر اس کا انتظام فرمایا ۔

۱۳؍مئی کو صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے احاطہ میں ناظر صاحب اعلیٰ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد بہشتی مقبرہ میں ان کی تدفین ہوئی ۔ قبر تیار ہونے کے بعد محترم پروفیسر رفیق احمد ثاقب صاحب نے دعا کروائی ۔

احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ صبر کے ساتھ یہ سانحہ ارتحال برداشت کرنے کی توفیق دے اور ان کو جنت الفردوس کے اعلیٰ علیین میں اپنے بزرگوں کے ساتھ جگہ دے اور ان کی اولاد کو ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے ۔ آمین

٭…ذیشان محمود صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون لکھتے ہیں کہ مکرم جوزف لامین کمارا صاحب (معاون صدر و لیکچرار فوروبے کالج فری ٹاؤن) کی پہلی شیر خوار بیٹی عزیزہ علیمہ فاطمہ کمارابعمر چھ ماہ کی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی۔ عزیزہ وقف نو کی تحریک میں شامل تھی۔ وفات سے ایک ہفتہ قبل عزیزہ کو ملیریا کی تشخیص ہوئی تھی۔ عزیزہ کا علاج جاری تھا کہ ۴؍مئی ۲۰۲۳ء کو علی الصبح انتقال کر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

اسی روز مکرم منیر حسین صاحب ریجنل مبلغ فری ٹاؤن مشرقی ریجن نے نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد Kissy روڈ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔صدر مجلس محترم محمد مورث کمارا صاحب کےہمراہ نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے ممبران کے دو وفد ان کے گھر تشریف لے گئے۔ اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کی ڈھارس بندھائی۔

احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ معاون صدر صاحب اور ان کی اہلیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جلد انہیں نعم البدل سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button