از مرکز

سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دستِ مبارک سے شعبہ تاریخِ احمدیت کی ویب سائٹ کا اجرا

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(مسجد بیت الفتوح۔ مورڈن، 20؍ ستمبر 2019ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لندن) سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جمعہ کی ادائیگی کے بعد شعبہ تاریخِ احمدیت کی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔

حضورِ انورایّدہ اللہ نمازِ جمعہ ، نمازِ جنازہ غائب اور سنّتوں کی ادائیگی کے بعد دو بج کر 17منٹ پر مسجد کے ہال سے نیچے رونق افروز ہوئے جہاں ویب سائٹ کے اجرا کے لیے سکرین نصب کی گئی تھی اور اپنے دستِ مبارک سے سکرین کو مسّ فرماکر ویب سائٹ کا اجرافرمایا۔ حضورِ انور قریب دو منٹ تک اس ویب سائٹ کے مختلف صفحات (pages)ملاحظہ فرماتے رہے اور پہلو میں موجود خوش قسمت اسفند یار منیب (انچارج شعبہ تاریخِ احمدیت) سے اس کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔ بعد ازاں حضورِ انور نے دو بج کر 19؍ منٹ پر دعا کروائی۔ دعا کے بعد ایک مرتبہ پھر ویب سائٹ کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود نے انچارج صاحب تاریخِ احمدیت کو ویب سائٹ کے بارے میں کچھ ہدایات سے نوازا۔ اس کے بعد حضورِ انور اپنی سواری میں تشریف فرما ہوئے اورحضورِ انور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

اس ویب سائٹ کا تعارف کرواتے ہوئے حضورِ انور نے اپنے آج کے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ ‘اس وقت میں ایک اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ شعبہ تاریخ احمدیت نے اپنی ایک ویب سائٹ شروع کی ہےجو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر مشتمل ہے جس میں تاریخِ احمدیت اور سیرت و سوانح سے متعلق جماعتی جو طبع شدہ مواد ہےوہ دیا جارہا ہے۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، خلفائے احمدیت، اصحابِ احمد، شہدائے احمدیت، درویشانِ قادیان، مبلغین سلسلہ اور دیگر بزرگانِ سلسلہ کی سیرت و سوانح سے متعلق کتب ہیں، مقالہ جات ہیں، مضامین ہیں، یادگار تصاویر ہیں۔ تاریخِ احمدیت کی جتنی اب تک جلدیں شائع ہو چکی ہیں وہ تمام جلدیں ہیں۔ذیلی تنظیموں، ممالک اور شہروں کی جماعتی، تاریخیں ہیں۔ بزرگانِ سلسلہ کی قلمی تحریرات ہیں، بعض تبرکات کی تصاویر ہیں، اخبارات اور رسائل کے اہم اور نادر تراشے ہیں۔ تحقیقی اور تاریخی مضامین دیے گئے ہیں۔ اہم جماعتی تقاریب اور جماعتی عمارات مثلاً مساجد اور مشن ہاؤسز ، مرکزی ادارہ جات، تعلیمی ادارہ جات، ہسپتال، ڈسپنسریز، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کی تصاویر ہیں، ان کا حتی الوسع تعارف دیا گیا ہے۔

یوٹیوب کے ایک ویڈیو چینل کے ذریعہ ایم ٹی اے کی بعض نادر ڈاکومنٹریز وغیرہ بھی دی گئی ہیں۔اس ویب سائٹ میں جماعت احمدیہ کے ابتدا سے اب تک کے اہم تاریخی واقعات پر مشتمل ٹائم لائن بھی دی جا رہی ہے۔’ احباب اس ویب سائٹ سے www.ahmadiyya-history.org پر جا کر استفادہ کر سکتے ہیں۔

انچارج صاحب تاریخِ احمدیت نے نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کو بتایا کہ حضورِ انور ایّدہ ا للہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اس ویب سائٹ کی اصولی منظوری جلسہ سالانہ برطانیہ 2018ء کے ایّام میں حاصل کی گئی۔ اس کے بعد اس کی تفصیلی سکیم بنا کر حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں پیش کی گئی تو حضور پُر نور نے ازراہِ شفقت اس کی منظوری عطا فرماتے ہوئے فرمایا ‘‘اللہ تعالیٰ بابرکت فرمائے’’۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویب سائٹ کمپیوٹر سیکشن صدر انجمن احمدیہ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء
اللہ تعالیٰ اس ویب سائٹ کے اجرا کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور اسے افادۂ عام کا موجب بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 18

  1. تاریخ احمدیت کی ویب سائٹ کے اجراء کا حضور پر نور کے خطبہ سے اطلاع پا کر بے حد خوشی ہوئی آپ کو اور برادرم اسفندیار یار منیب صاحب کو بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالٰی ہر شر سے بچاۓ اپنی حفاظت اور امان میں رکھے آمین

    1. پیارے حضور
      اسلام علیکم
      بہت بہت شکر اور حمد کا مقام ہے اللہ نے یہ تاریخی دن دکھایا ۔
      میری دلی دعا ہے جماعت احمدیہ مسلمہ اپ کے زیر سایہ دن رات ترقی کرتی چلی جائے۔
      وسلام خاکسار محمد طفراللہ

    2. ایک عرصے سے ضرورت تھی کہ تاریخ احمدیت اور اس سے ممتعلقہ مواد یکجائی صورت میں انٹر نیت پر موجود ہو اور اب اس ویب سائٹ کے اجرا سے یہ ضرورت پوری ہوتی نظر آتی ہے -ادارہ تاریخ احمدیت نئی منزلوں کی طرف رواں دواں ہے اللہم زد فزد
      خلافت خامسہ کا یہ زریں دور جماعت کو ان تمام نئی منزلوں سے آشنا کر رہا ہے جو قوموں کی زندگی کی علامت ہوا کرتی ہیں – تایخ ماضی کے قصوں کے بیان کا نام نہیں بلکہ یہ اس روایت سے جڑے رہنے کا نام ہےجو قوموں کو اپنے ماضی سے شناسا کر کے مستقبل کی تعمیر کا درس دیتی ہے خاکسار دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حضور ایدہ اللہ کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہے –
      خدا کرے کہ یہ قدم مستقبل کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرے(آمین)

  2. ما شاء اللہ ۔ اللہ تعالی اسے ہم سب کے اور جماعت کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ استاذی المکرم اسفند یار منیب صاحب کو اور آپکی تاریخ احمدیت کمیٹی کو بہت بہت مبارکباد۔۔۔۔۔اس دعا ک ساتھ کہ اللہ تعالی ہم سب کو ہماری اولادوں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے نیز حاسدین ک شر سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

  3. تاریخ احمدیت کی ویب ساٸٹ کا اجرا بالخصوس میرے پیارے آقا اور عالمگیر جماعت احمدیہ کے تمام افراد کو بہت مبارک ہو یہ ایسا خزانہ ہے جس سے نہ صرف ہم بلکہ ہماری نسلیں بھی ان شاء اللہ ہمیشہ مستفید ہوتی رہیں گی اس عظیم الشان کاوش کے لۓ انچارج شعبہ تاریخ مکرم اسفند یار منیب صاحب اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اللہ تعالٰی انکی اس کاوش کو قبول فرماۓ اور اس میں برکت ڈالے آمین.

  4. ماشاء اللہ ۔احمدیت کی تاریخ کی بابت ویب سائٹ انتہائی معلوماتی اور علمی مضامین کا ذخیرہ لیے ہوئے ہیں۔جو کہ انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافے اپنے اندر سموتی رہی گی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو کماحقہ اس سے استفادہ کرنے کی توفیق عطاء فرماتا رہے ۔

  5. الحمدللہ.
    جماعت کے لٹریچر کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کے سلسلہ میں یہ ایک گراں قدر اضافہ ہے. خدا کرے کہ ممبران جماعت کو اس سے استفادہ کی توفیق ملے اور متلاشی حق نیک روحوں کو اس خزینے کا ادراک ہو. آمین.

  6. الحمد اللہ تاریخ احمدیت کی ویب سائیٹ نشر ہو چکی ہے. یہ وقت کی ضرورت تھی اور دعا ہے کہ اس سے ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں احسن طریقے سے فائدہ اٹھانے والی ہوں آمین

  7. الحمدللہ.
    جماعت کے لٹریچر کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کے سلسلہ میں یہ ایک گراں قدر اضافہ ہے. خدا کرے کہ ممبران جماعت کو اس سے استفادہ کی توفیق ملے اور متلاشی حق نیک روحوں کو اس خزینے کا ادراک ہو. آمین.

  8. ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹ وقت بارہ بجے
    شکر الحمد للّٰہ تاریخ احمدیت کی ویب سائیٹ نشر ہو چکی ہے –
    اس دور کا خوبصورت اور سنہری باب ہے
    اس دور کی بہترین ضرورت ہے
    ہمارے بچوں کو تاریخ احمدیت کی معلومات حاصل کرنے کا بہترین
    موقعہ اور ذھنوں کو روشن کرنے والی ویب سائیٹ ہے
    اللہ تعالی اس کو ہم سب کے لئے با برکت کرے
    آمین

  9. اللہ تعالیٰ ہر ملک میں ہر قدم پر پیارے حضور کا حامی و ناصر ہو- شکر الحمد للّٰہ اللہ تعالی کے فضل سے اس مبارک دور میں ویب سائیٹ کھولنے کا مبارک کام پیارے آقا کے مبارک ہاتھ سے سر انجام پایا۔ یہ ویب سائیٹ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور انکے لئے صحیح راستہ متعین کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی انشاء اللہ-اللہ تعالی اس سے ہمیں اور ہمارے بچوں کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین

  10. اسلام علیکم
    مجھے تو بہت خوشی ہو رہی ہے اس ویب سائیٹ سے تاریخ اسلام کو جاننے کا سنہری موقع ملے گا -اللہ تعالی مبارک کرے آمین

  11. یوں تواللہ کے فضل سے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے وقت سے جماعت کی صحیح تاریخ بھی ساتھ ساتھ مرتب ہورہی ہے لیکن مخالفین احمدیت اپنےجھوٹےپراپیگنڈاکے ذریعہ اس تاریخ پرپردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جسے خلفائے احمدیت اورسچائی کااظہارکرنے والے مورخین ہمیشہ ناکام کرتے چلے آئے ہیں۔اوراب اللہ کے فضل سے خلیفہ وقت کی راہنمائی میں شعبہ تاریخ کوجدیدتقاضوں کے مطابق نئی ویب سائیٹ لانچ کرکے تاریخ احمدیت کانیاباب رقم کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللھم زدفزدوبارک لنا۔ خداکرکے کہ یہ مبارک قدم تمام احمدیوں کے لئے اورسچائی کی تلاش میں سرگرداں دنیابھرکے لوگوں کے لئے بے شمارفوائدکاموجب بنائے ۔آمین

  12. اسلام علیکم
    شکر الحمد للّٰہ یہ ویب سائیٹ پیارے آقا کے سنہری دور کا سنہری کارنامہ ہے دل و دماغ روشن کر دینے والا ایسا کام ہے جس سے بچے ، نوجوان اور بڑی عمر کے افراد سب ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں – اللہ تعالی ہم سب کو اس سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

  13. اللہ تعالیٰ کے فضل تاریخ احمدیت کی ویب سائیٹ کا اجراء ایک نہایت اہم سنگ میل ہے ۔ دنیا کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد بغیر کسی مشکل کے جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اُس کی روز افزوں ترقیات سے واقف ہوسکیں گے ۔ اللہ تعالیٰ اس ویب سائیٹ کا اجراءہر لحاظ سے بابرکت فرمائے ۔آمین

  14. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے خلیفۃ المسیح کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے جن کی برکت اور رہنمائی سے جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام ہر روز ترقیات کی منازل طے کرتی چلی جارہی ہے۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے تاریخ احمدیت کے متعلق ایک آن لائن ذخیرہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ویب سائیٹ بھی اپنی طرز میں ایک منفرد سائیٹ ہے جس پر شخصیات ، ممالک اور دیگر عناوین پر انفرادی سرچ کی جاسکتی ہے۔ امید ہے کہ متعلقہ ٹیم اس پر موجود مواد میں اضافہ بھی کر رہی ہوکی۔ تاکہ تاریخی نوعیت کا عمومی مواد ایک ہی پلیٹ فارم سے حاصل ہوسکے۔ اللہ تعالیٰ اس پر کام کرنے والی ٹیم کو بھی حضرت خلیفۃ المسیح کی دعاؤں اور خوشنودی کا وارث بنائے ۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button