اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭… عابد انور خادم صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو دائیں کولہے میں درد کی شکایت ہے۔urine infection کا اندیشہ تھا لیکن ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ یہ hernia ہے۔آنے والے دنوں میں شاید آپریشن کی ضرورت پڑے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

٭… طیبہ طاہرہ صاحبہ اہلیہ امان اللہ امجد صاحب تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی عزیز احمد شہزاد مربی سلسلہ تنزانیہ کا بیٹا اعتزاز احمد بخار اور قے کی وجہ سے پچھلے پانچ دنوں سے بہت بیمار ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے خاکسار کے بھتیجے کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

اعلاناتِ ولادت

٭… احسان احمد خاں صاحب مربی سلسلہ لکھتے ہیں کہ خاکسارکے چھوٹے بھائی عزیزم ڈاکٹر لقمان احمد خاں اور بھاوجہ ڈاکٹر حصبۃ الحئ صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ء کو پہلے بیٹے سے نوازاہے۔حضور انور نے ازراہ شفقت بچہ کا نام ’’زوہان احمد‘‘ تجویز فرمایا ہے۔ الحمدللہ نومولود وقف نو کی تحریک میں شامل ہے۔

نومولود مکرم تنویر احمد خاں صاحب مرحوم نائب امیر ڈیفنس لاہور کا پوتا اور مکرم نعمۃ اللہ نعیم صاحب آف بدوملہی کانواسا ہے۔ جبکہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابہ حضرت منشی عبدالحئ سنوریؓ اور حضرت غلام حسینؓ (آف عالمگڑھ ثم ہانڈوگجر لاہور )کی نسل میں سے ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو اسلام احمدیت کے لیے بہترین وجود بنائے اور والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ثابت ہو۔آمین

٭… عامرہ عطیہ صاحبہ لندن سے تحریر کرتی ہیں کہ میری بیٹی عزیزہ حافظہ امۃالباری عائشہ (واقفہ نو) اور داماد عزیزم عبدالہادی مسعود کو مورخہ ۱۳؍مئی ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نومولود کا نام ’’حمزہ مسعود احمد‘‘عطا فرمایا ہے جو وقف نو کی تحریک میں شامل ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کو نیک ، صالح اور خادم دین بنائے اور والدین کے لیے قرۃالعین ثابت ہو۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button