متفرق شعراء

گلستانِ احمدیت میں اسی سے ہے بہار

تیری رحمت کے خدایا ہم ہیں سب امیدوار

اپنی رحمت سے تو ہم پر فضل کر دے بے شمار

ہم ترے در کے سوالی اے خدا! قادر خدا!

تیرے آگے عرض ہم کرتے رہیں گے بار بار

جس کو تو مل جائے اس کو کیا ضرورت ہے پڑی

جائے وہ کیوں مانگنے اغیار سے دل کا قرار

جو عدو تھے احمدیت کو مٹانے پر تلے

مل گئے وہ خاک میں، ان کو پڑی ذلت کی مار

کون روکے گا خدا کے شیر کی آواز کو

پھیلتی جاتی ہے وہ تو ہر گھڑی ملک و دیار

طائرانِ احمدیت ہر گھڑی ہیں نغمہ سنج

ایم ٹی اے پر گونجتے ہیں ان کے نغمے بےشمار

کھول دے تو راستے سب احمدیت کے لیے

روکیں ساری دور کر دے اے مرے پروردگار!

شکر ہے موؔمن! خلافت کی ملی نعمت ہمیں

گلستانِ احمدیت میں اسی سے ہے بہار

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button