یورپ (رپورٹس)

جلسہ یومِ خلافت لوکل امارت ہمبرگ، جرمنی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ء بروزاتوار جرمنی کی لوکل امارت ہمبرگ کے زیر اہتمام ایک بابرکت جلسہ یومِ خلافت زیر صدارت شاہد محمود صاحب لوکل امیر ہمبرگ Brehmweg کے سکول میں منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و جرمن ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس جلسہ میں کی جانے والی تقاریر کو دلچسپی اور توجہ سے سننے کے لیےایک دلچسپ کوئز پروگرام کا تعارف کروایا گیا۔اس پروگرام کا تعارف داؤد عطا صاحب اور عزیزم احسن عارف صاحب نے کروایا۔ ایک لنک تیار کیا گیا تھا جس کے ذریعہ حاضرین جلسہ کواپنے موبائل پر تقریر کے متعلقہ سوالات سکرین پر پیش کیے جاتے تھے۔جس کے جواب لنک کے ذریعہ موبائل سے دیے جا سکتے تھے۔ لجنہ اماءاللہ اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بہت دلچسپی سے اس میں حصہ لیا۔

جلسہ کی پہلی اردو تقریر لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ نے خلافت کی برکات کے موضوع پر کی۔ اس کے بعد ایک ترانہ پیش کیا گیا۔دوسری تقریر جرمن زبان میں شکیل احمد عمر محمود صاحب مربی سلسلہ نے اطاعت خلافت پر پیش کی۔

آخر پر لوکل امیر صاحب نے اختتامی تقریر میں نماز باجماعت کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی اور مسجد بیت الرشید کی تعمیر نو کے لیے مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔

بعدہٗ شکیل احمد عمر محمود صاحب مربی سلسلہ نے دعا کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا۔دعا کے بعد تمام شاملین کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔

اجلاس میں ۴۵۸؍مرد اور ۴۰۰؍لجنہ ممبرات سمیت کل حاضری ۸۵۸؍رہی۔

(رپورٹ: چودھری ظہور احمد۔ سیکرٹری تربیت لوکل امارت ہمبرگ، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button