اطلاعات و اعلانات

عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ (آن لائن) میں داخلے کے مواقع

حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت اجازت سے اکتوبر ۲۰۲۲ء میں عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ(آن لائن) کا آغاز عمل میں آیا۔ اس وقت اس اکیڈمی میں اٹھائیس ممالک سے ۴۱۰؍ طالبات زیر تعلیم ہیں۔اکیڈمی میں اللہ کے فضل سے تجوید،ترجمة القرآن، صَرف ونحو،حفظ القرآن کے علاوہ علم الحدیث، تاریخ اسلام اور دینی معلومات کے کورسز بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ اکیڈمی میں ۲۰۰؍ بچیاں قاعدہ یسرناالقرآن اور ناظرہ قرآن پاک پڑھ رہی ہیں۔

خواتین کے لیے آئندہ سال ان شاءاللہ دو نئے کورسز علم الکلام (دورانیہ نو ماہ) اور علم الفقہ (دورانیہ چھ ماہ ) متعارف کروائے جائیں گے۔ امسال یہ مضامین صرف اردو میں پڑھائے جائیں گے۔ ان کا آغاز اگست ۲۰۲۳ء میں ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ۔ان نئے کورسز کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ۱۵؍ جون سے ہوا ہے جو ۳۱؍ جولائی تک جاری رہے گا۔

دنیا بھر سے جو طالبات ما سوائے پاکستان، ان کورسز میں داخلہ کی خواہش مند ہیں وہ درج ذیل ایڈریس پر رجسٹریشن کروا سکتی ہیں: https://forms.gle/cHSH1BghiFG7tmEr9

(رفعت احمد۔ پرنسپل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button