ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں عید ملن تقریبات کا انعقاد

رمضان المبارک کے اختتام پر ہندوستان کے مختلف شہروں دہلی میں ۲۹؍ اپریل ۲۰۲۳ء، قادیان میں ۶؍ مئی ۲۰۲۳ء، ہوشیارپور میں ۷؍ مئی ۲۰۲۳ء اور امرتسر میں ۱۴؍ مئی ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ کی جانب سے عید ملن تقریبات منعقد کی گئیں جن میں عید الفطر کی خوشیوں میں بلاتفریق مذہب و ملت علاقہ کے معززین، اہم شخصیات، دوست و ہمسایوں کو مدعو کیا گیا۔

قادیان دارالامان

ان تقریبات میںتلاوت قرآن مجید کے بعد جماعت کے نمائندہ نے صیام رمضان اور عید کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں جماعت احمدیہ کا تعارف اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیام امن کے لیے کاوشوں کی تفصیل اور امن عالم کے قیام کے حوالہ سے ارشادات پیش کیے گئے۔

امرتسر

ان تقریبات میں شامل ہونے والے معززین نے بھی اپنے نیک تاثرات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کی خدمات کو سراہا اور عید کی خوشیوںمیں شامل ہوتے ہوئے افرادِ جماعت کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ اجتماعی دعا سے یہ تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔ اس پروگرام میں شامل مہمانان کرام کے لیے ضیافت کا بھی انتظام کیا گیا۔

ہوشیارپور

مختلف اخبارات میں بھی ان تقریبات کی خبریں شائع ہوئیں جنہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ مذہبی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیے ایسے پروگرامز کے انعقاد کی بہت ضرورت ہے۔

نئی دہلی

اللہ تعالیٰ ان پروگرامز کے نیک اور دوررس نتائج ظاہر فرمائے۔آمین

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button