افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماع مجلس انصار اللہ واگا ڈوگو، برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے امسال ۱۸-۱۹؍ فروری ۲۰۲۳ء کو مجلس انصار اللہ ریجن واگا ڈوگو کو اپنا اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

۱۸؍ فروری دوپہر اڑھائی بجے کابورے سلیمان صاحب صدر انصار اللہ برکینا فاسو نے پرچم کشائی کی اور دعا کروائی۔بعد ازاں افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد افتتاحی تقریر میں صدر صاحب انصار اللہ نے انصار کو اپنا حقیقی اسلامی کردار ادا کرنےاور ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں دعا کروائی گئی اور مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔اس موقع پر پانچ علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔

اس کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔رات آٹھ بجے ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں محب اللہ خالد صاحب نے ’’آمد امام مہدی ؑ‘‘کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد سوال و جواب کی مجلس شروع ہوئی جس میں محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینا فاسو نےحاضرین کے سوالات کے جواب دیے۔ یہ سلسلہ رات دس بجے تک جاری رہا۔

دوسرے دن کا آغاز اجتماعی تہجد کے ساتھ کیا گیا۔نماز فجر اور درس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ صبح ساڑھے نو بجے اجتماع کی اختتامی تقریب کا آغاز بیری صاحب کی زیر صدارت ہوا۔تلاوت قرآن کریم کےبعد عہد دہرایا گیا۔ نظم کے بعد رپورٹ پیش کی گئی۔بعد ازاں تمام مقابلہ جات میں پہلی تین پوزیشنیں لینے والے افراد میں انعامات تقسیم کیے گئے۔آخر میں خاکسار نے انصار کو نصائح کیں اورنمائندہ صدر صاحب انصار اللہ نے اختتامی دعا کروا ئی۔

اس اجتماع میں مختلف مجالس کے ۵۹؍ انصار نے شمولیت اختیار کی۔ اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ یہ اجتماع آن لائن یوٹیوب پر نشر کیا گیا اور ۳۰۰؍ سے زائد افراد نے اجتماع کے پروگرام آن لائن دیکھے۔الحمد للہ علی ذالک

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ اجتماع حاضرین کے ایمان وعرفان میں اضافہ کا موجب بنے۔آمین

(رپورٹ: ناصر اقبال۔ ریجنل مشنری واگا ڈوگو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button