یورپ (رپورٹس)

جرمنی میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

جماعت فرینکفرٹ

جرمنی کی جماعت فرینکفرٹ کا جلسہ یوم خلافت لوکل امارت کے زیر انتظام مورخہ ۲۷؍ مئی۲۰۲۳ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر بیت السبوح میں صداقت احمد صاحب مشنری انچارج کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد امتیاز احمد شاہین صاحب (مربی سلسلہ) نے جرمن زبان میں تقریر کی۔ اس کے بعد بچوں کے لیے کوئز پروگرام منعقد کیا گیا۔ ناصرات نے خلافت کی محبت میں ترانہ پیش کیا۔ اجلاس کی دوسری تقریر صدر مجلس نے اردو میں کی۔

مشنری انچارج صاحب نے اجتماعی دعا کروائی جس کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کارروائی اردو اور جرمن زبان میں تھی جس کے ترجمہ کا بھی انتظام تھا۔ خواتین نے مسجد میں بیٹھ کر جلسہ کی کارروائی سنی۔

لوکل امارت ہمبرگ

جماعت ہمبرگ نے ایک سکول کا ہال حاصل کرکے وہاں جلسہ یوم خلافت منعقد کیا۔ جس میں لوکل امارت کے حلقہ جات سے آٹھ سو سے زائد افراد شامل ہوئے۔ شاہد محمود صاحب لوکل امیر کی زیر صدارت جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ لئیق احمد منیر صاحب (مربی سلسلہ) نے برکات خلافت کے موضوع پر اردو زبان میں تقریر کی۔اس کے بعد شکیل احمد عمر صاحب نے اطاعت خلافت کے موضوع پر جرمن زبان میں تقریر کی۔دوران اجلاس کوئز کا دلچسپ پروگرام اور ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ اجتماعی دعا کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔

جماعت Weiterstadt

فرینکفرٹ سے تیس کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع قصبہ کے سپورٹس ہال میں تین علاقائی جماعتوں Weiterstadt, GräfenhausenاورSchneppenhausenکا مشترکہ جلسہ یوم خلافت ۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ءکو نور احمد بلوچ صاحب صدر جماعت گریفن ہاؤزن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد جرمن زبان میں صداقت احمد مجوکہ صاحب نے الحکم میں مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب کے ایک مضمون ’’میرے والد کی زندگی‘‘ میں سے چند واقعات پیش کیے۔ خواتین اور مردوں کی طرف کوئز مقابلہ ہوا جس کے بعد ساغر احمد بٹ صاحب نے اردو زبان میں ’’خلافت سے تعلق ذاتی اصلاح کا ذریعہ‘‘ کے عنوان سے تقریر کی۔ دعا کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ میں ۶۰؍ مرد اور ۵۵؍ مستورات شامل ہوئیں۔

جماعت Vechta

۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ہونے والے جلسہ یوم خلافت میں تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد دو تقاریر ہوئیں۔ اردو تقریر عطاءالمنان بابر صاحب اور جرمن تقریر جلال محمود احمد صاحب نے کی۔ سید سلمان شاہ صاحب (مربی سلسلہ) نے کوئز پروگرام کیا۔ دعا کے بعد حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جلسہ میں ۴۲؍ مردوں اور ۵۱؍ خواتین نے شرکت کی۔

جماعت میونسٹر

فاتح احمد ناصر صاحب (مربی سلسلہ) نے خلافت کے موضوع پر اردو میں تقریر کی جس کا جرمن ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریر کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب مربی صاحب نے دیے۔ جلسہ میں ۱۵۰؍ افراد شامل ہوئے۔

جماعت Renningen

جلسہ یوم خلافت ۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ء کو منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد عرفان احمد ذیشان صاحب نے خلافت کی اہمیت کے موضوع پر جرمن زبان میں تقریر کی۔ نور الدین اشرف صاحب (مربی سلسلہ )نے خلافت کی برکات پر اردو و جرمن زبان میں تقریر کی۔ دعا اور نمازوں کے بعد کھانا کھایا گیا۔کُل حاضری ۸۶؍ افراد رہی۔

جماعت Frankenthal

جلسہ یوم خلافت کی صدارت کے لیے صداقت احمد صاحب مشنری انچارج مدعو تھے۔ ۲۶۱؍ مرد اور ۲۹۰؍ لجنہ ممبرات کو جلسہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔

جماعت Nuremberg

جلسہ یوم خلافت ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو شرجیل احمد خان صاحب (مربی سلسلہ ) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مربی صاحب نے جرمن اور اردو زبان میں تقریر کرتے ہوئے یوم خلافت کا دن منانے کی اہمیت بیان کی۔ایک کوئز پروگرام بھی جلسہ کی کارروائی کا حصہ تھا۔

جماعت Alzey

جلسہ یوم خلافت سہیل احمد ریاض صاحب (مربی سلسلہ) کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مربی صاحب نے حاضرین سے سوالات کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ان کو اب تک کیا سمجھ میں آیا ہے۔ آپ نے تلاوت اور نظم میں بیان کی جانے والی تعلیم سے آگاہی دی اور اپنی تقریر میں اطاعت خلافت اور وابستگی خلافت اور اس کی برکات کو بیان کیا۔ اجلاس میں حاضری ۶۵؍ تھی۔ دعا کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔

جماعت Buxtehude

اجلاس کی صدارت اختر محمود صاحب صدر جماعت نے کی۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد عزیزم شیران احمد نے الحکم میں شائع ہونے والے خلافت سے متعلق ایک مضمون کا جرمن ترجمہ پیش کیا۔ قائد صاحب مجلس نے خدام اور اطفال کے ہمراہ کوئز پروگرام پیش کیا۔ صاحب صدر نے خلافت سے محبت اور اس کی افادیت سے متعلق تقریر کی۔ دعا کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ۵۵؍ افراد جلسہ میں حاضر تھے۔

(رپورٹ: عرفان خان۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button