متفرق شعراء

ہیں عرش معلی کی عنایات مسلسل

ہیں عرش معلی کی عنایات مسلسل

جاری ہیں خلافت کی جو برکات مسلسل

آقا! ہیں تری دید کے شدت سے طلبگار

تو آئے تو ہم گائیں گے نغمات مسلسل

جب دیکھ کے مسکائے تُو اور ہاتھ ہلائے

ہوتی ہے ترے پیار کی برسات مسلسل

کب تک بھلا یوں دُور سے ہم تجھ کو نہاریں

خواہش ہے میسر ہو ملاقات مسلسل

چوکھٹ سے تری دُور رہیں ساری بلائیں

دیتے ہیں ترے نام سے صدقات مسلسل

(منصورہ فضل منؔ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button