یورپ (رپورٹس)

ہڈرزفیلڈ جماعت، یوکے کے تحت فیملی فن ڈے کا دلچسپ پروگرام

جماعت ہڈرزفیلڈ یوکے نے مورخہ ۹؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروز اتوار فیملی فن ڈے پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام ۱۲بجے سے لے کر دوپہر ۴ بجے تک جاری رہا جس میں بچوں کے علاوہ خدام ، انصار و لجنہ نے بھر پورشرکت کی۔ مسجد کے احاطے میں بچوں کےلیے inflatables اور کھیلوں کا انتظام کیا گیا۔ لجنہ نے مختلف سٹالز لگائے جن میں art and craft ، مہندی لگانے و کھانے پینےکی اشیاء کا سٹال شامل تھا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ نے Humanity First Food Bank of Mirfield کے لیے بھی ۱۴۰؍پاؤنڈز سے زائد رقم جمع کی۔ جماعت کی طرف سے ریفریشمنٹس مہیا کی گئیں جبکہ فیملیز مختلف کھانوں کی ڈشز گھر وں سے تیار کرکے لائیں اور کلواجمیعًا کیا۔بعض غیر مسلم ہمسایوں نے بھی اس موقع پرشرکت کی اور پروگرام سے محظوظ ہوئے۔ اس پروگرام کا مقصد افراد جماعت کو جماعت و مسجد سے جوڑنا اور آپس میں بھائی چارہ کو ترویج دینا تھا۔ خدا کے فضل سے یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب رہا۔ الحمد للہ علی ذالک

(رپورٹ: صباحت کریم، مربی سلسلہ ہڈرزفیلڈ،یوکے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button