متفرق شعراء

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

مبارک! مبارک ہو ہر احمدی کو

چمن میں بہاریں اُترنے لگی ہیں

فضا میں ہوائیں مچلنے لگی ہیں

کہ ہر سَمت کلیاں چٹکنے لگی ہیں

لئے پھول آئے ہیں اُس تازگی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

خلافت کی تسبیح، موتی پروئے

رگ و پے میں قرآن کو ہے سموئے

گناہوں کے جس نے سبھی داغ دھوئے

خدا نے اُتارا ہے اُس چاندنی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

دعائیں مبارک، عبادت مبارک

یہ پُر کیف لمحے یہ راحت مبارک

یہ رونق مبارک، نظامت مبارک

کہ پایا ہے ہم نے یہاں زندگی کو

یہ جلسے کے دن ہوں مبارک سبھی کو

(فوزیہ ظہیر فضا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button