کلام حضرت مسیح موعود ؑ

(منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

(جلسہ سالانہ برطانیہ کےدوسرے روز بعددوپہر کے اجلاس میں پڑھے جانے والے اشعار)

کیوں عجب کرتے ہو گر میں آگیا ہو کر مسیح

خود مسیحائی کا دَم بھرتی ہے یہ بادِ بہار

اِسْمَعُوا صَوتَ السَّمآء جَآءَ المَسیح جَآءَ المَسیح

نیز بِشنو از زمیں آمد امامِ کامگار

کیا تماشا ہے کہ مَیں کافر ہوں تم مومن ہوئے

پھر بھی اس کافر کا حامی ہے وہ مقبولوں کا یار

یہ اگر انساں کا ہوتا کاروبار اے ناقِصاں!

ایسے کاذب کے لئے کافی تھا وہ پروردگار

کچھ نہ تھی حاجت تمہاری، نے تمہارے مکر کی

خود مجھے نابود کرتا وہ جہاں کا شہریار

ہے کوئی کاذب جہاں میں لاؤ لوگو کچھ نظیر

میرے جیسی جس کی تائیدیں ہوئی ہوں بار بار

یہ فتوحاتِ نمایاں، یہ تواتر سے نشاں

کیا یہ ممکن ہیں بشر سے کیا یہ مکاروں کا کار

اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے

وقت ہے جلد آؤ اے آوارگانِ دشتِ خار

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button