بچوں کا الفضل

کیوں؟

پیارے بچو! آج ہم پھر حاضر ہیں ایک اور دلچسپ سوال کے ساتھ! ہمارا آج کا سوال ہے

بچوں کے دانت کیوں گرتے ہیں؟

پیارے بچو! آپ کو بتایا گیا ہے کہ آپ کے جو دانت گر جاتے ہیں یا ٹوٹ جاتے ہیں۔ انہیں Deciduous teeth یعنی دودھ کے دانت کہا جاتا ہے۔ ان کی جگہ جو نئے دانت آتے ہیں انہیں Permanent teeth یعنی مستقل دانت کہا جاتاہے۔سب سے پہلے سامنے کے دانت نکلتے ہیں۔

اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ بچوں کے دودھ کے دانت نکلنے کی عمر کیا ہے؟

تو بچو! چھ ماہ کی عمر میں بچوں کے دودھ کے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں اور اس طرح دو سے اڑھائی سال کی عمر تک دودھ کے دانتوں کی تعداد بیس ہو جاتی ہے۔

بچہ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے تو اس کے جبڑوں کی ہڈیاں بھی بڑی ہوتی جاتی ہیں۔ لہٰذا جبڑوں کی ہڈیوں کا بڑا ہونا اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ چبانےکے عمل پر پورا اترنے کے لیے اور اچھی طرح چبا کر ہضم کرنے کے لیے ہمارے جسمانی نظام کے تحت دودھ کے دانت گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ نظام ان کی جگہ بڑے اور مستقل مضبوط دانت پیدا کرتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مزیدار بات معلوم ہے کہ یہ مضبوط اور مستقل دانت ہمارے مسوڑوں میں اسی وقت پیدا ہونے لگ جاتے ہیں جب دودھ کے دانت نمودار ہوتے ہیں،اسی طرح جب ان مستقل دانتوں کی نشوونما ہوتی ہے تو وہ دودھ کے دانتوں کی جڑوں کو کاٹ دیتے ہیں اور اس طرح سب سے پہلا مستقل دانت عموماً چھ سال کی عمر میں پھوٹتا ہے اوردودھ کے دانت گرنے لگ جاتے ہیں۔دودھ کا آخری دانت بارہ سال کی عمر میں ٹوٹ جاتا ہےاور مستقل دانتوں کی کل تعدادبتیس ہوتی ہے لیکن اکثر لوگوں کے صرف اٹھائیس ہی نکلتے ہیں۔

تو بچو، امید ہے کہ آپ کو اس سوال کا جواب مل گیا ہوگا۔ ہمیں مزید سوالات کا انتظار رہے گا۔ لیکن ہمیں بتائیے کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کا پہلا دانت کب اور کیسے ٹوٹا تھا؟

(خلیق احمد بشیر۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button