متفرق

ربوہ کا موسم (۴ تا ۱۰؍ اگست ۲۰۲۳ء)

یہ ہفتہ ربوہ میں خوب گرم گزرا۔ ۴۔ اگست بروز جمعۃ المبارک گزشتہ دنوں کی نسبت گرمی زیادہ تھی۔ درجہ حرارت ۳۹ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تاہم شام کو ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوئی اور رات تک جاری رہی ، موسم اچھا ہوگیا۔ ہفتہ کو بھی گرمی تھی، سہ پہر ۳بجے بادلوں نے آسمان کو چھپا دیااور ہلکی ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مغرب تک بادل اُڑ گئےلیکن رات ٹھنڈی تھی۔ اتوار کو گرمی زیادہ تھی لیکن ہلکی ہوا بھی تھی۔ سوموار کو صبح ہی سے ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔سارا دن بادل چھائے رہے،دوپہر کے قریب ہوا رُک گئی، موسم معتدل تھا۔ منگل کو زیادہ گرمی تھی، کچھ وقت کے لیے لوُ چلی، باقی وقت حبس رہا۔ بدھ اور جمعرات کے دن بھی خوب گرم گزرے ۔ بدھ کودرجہ حرارت ۳۸ اور جمعرات کو ۳۹ سینٹی گریڈ اور کم سے کم ۲۸تھا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button