یادِ رفتگاں

محترمہ سارہ خانم نسیم صاحبہ (سابق صدر لجنہ اماء اللہ لندن)

(سیدہ ثریا صادق۔ لندن)

آپ ۱۹۲۰ء میں آسام میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام خان بہادر عطاء الرحمٰن تھا جو وزیر تعلیم تھے۔ ۱۸؍ سال کی عمر میں آپ کی شادی ڈاکٹر محمد نسیم صاحب سے ہو ئی۔ اس کے بعد آپ نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ لیڈی کین (Lady Kene)کالج آسام سے آپ نے، انگلش لٹریچر، فلسفہ اور اردو میں B.A آنرز کیا۔ آپ اردو، انگلش اور آسامی زبان روانی سے بول سکتی تھیں۔ پینٹنگ، کھانے بنانے اور سلائی کڑھائی کی شوقین تھیں۔ آپ ۱۹۵۵ء میں اپنے شوہر ڈاکٹر محمد نسیم صاحب اور پانچ بچوں کے ہمراہ انگلستان آئیں۔

آپ ستمبر ۱۹۵۷ء میں لجنہ اماء اللہ لندن کی دوسری صدر منتخب ہوئیں اور اس طرح لجنہ اماء اللہ لندن کا از سر نو قیام عمل میں لایا گیا۔ محترمہ سارہ خانم صاحبہ نے صدر لجنہ کی حیثیت سے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کا آغاز کیا۔ مسز امة اللہ اشرف صاحبہ (نائب صدر) کے ہمراہ کئی تبلیغی پروگرام ترتیب دیے۔ ممبرات کے گھروں کے دورے کیے۔ سکولوں اور یو نیورسٹیوں کی طالبات کو مشن ہاؤس میں بھی بلایا اور خود بھی لجنہ ممبرات اور بچیوں کے ہمراہ سکولوں میں مختلف مضامین پر تقاریر کے لیے جایا کرتیں اور سکولوں کے ہیڈسٹاف اور عام سٹاف کو بھی مدعو کرتیں۔ میئر آف وانڈزورتھ کو بھی تبلیغی پروگرام میں بلایا۔ ہز ایکسی لینسی ایمبیسڈر آف پاکستان کی ا ہلیہ بیگم اکرم اللہ صاحبہ کو بھی مدعو کیا۔ پروگراموں کے ساتھ نمائش کا بھی انتظام کیا گیا۔ بیگم اکرام اللہ نے لجنہ کے کاموں کو سراہا۔

میٹنگز بھی باقاعدگی سے کرواتیں۔ مجلس ِ عاملہ کے ساتھ مل کر تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی پروگرام مرتب کرتیں۔

آپ برٹش کامن ویلتھ لیگ کونسل ویمن آف گریٹ بریٹن اور A.P.W.A کی ممبر تھیں۔

۱۹۶۶ء میں اپنے شوہر کی وفات کے بعد آپ پاکستان واپس چلی گئیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button