ایشیا (رپورٹس)پرسیکیوشن رپورٹسعالمی خبریں

چک نمبر 543/EB، ضلع وہاڑی میں احمدیہ مسجد کے منارے شہید کردیے گئے

(ابو سدید)

پولیس نے جماعت احمدیہ چک نمبر ۵۴۳-EB، ضلع وہاڑی پنجاب پاکستان کی مسجد کے منارے شہید کردیے۔

انا للہ وانا إلیہ راجعون

پاکستان میں کچھ عرصے سے جماعت احمدیہ کے خلاف ہونے والی ظالمانہ کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ یومِ آزادی، ۱۴؍ اگست ۲۰۲۳ء کے موقع پر جب کہ محب وطن پاکستانی احمدی ملی جوش و جذبہ سے اپنے پیارے ملک پاکستان کا یوم آزادی منا رہے تھے پولیس اہلکاروں نے جن کا بنیادی کام فردِ واحد کی شخصی آزادی کی حفاظت، معاشرے میں جرائم کا انسداد اور عوام الناس کے لیےمعیارِ زندگی کو بہتر کرنے میں مثبت کردار ادا کرنا شمار کیا جاتا ہے جماعت احمدیہ چک نمبر EB ۵۴۳،ضلع وہاڑی کی مسجد کے منارے شہید کردیے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

پولیس کا وہاڑی کی احمدیہ مسجد کے منارے شہید کرنے کا یہ تازہ ترین سانحہ اس بات کا بیّن اور کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان میں احمدیوں کے لیے امن وامان کی صورتحال میں بہتری کا کوئی امکان موجود نہیں۔ یاد رہے کہ یہ سب کچھ اس وقت وقوع پذیر ہوا جب مقامی احمدیوں کو ان کی رضامندی کے بغیر زبردستی ایک ’معاہدے‘ پر دستخط کرنے پر مجبور کیاجارہا تھا۔

(رپورٹ:ابوسدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button