اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭… مکرمہ آمنہ نورین صاحبہ جماعت میشیڈے جرمنی سے اعلان دعا کرواتی ہیں کہ خاکسار کی والدہ کی ایک آنکھ کی نظر بند ہو گئی ہے، اس کے علاوہ بھی بعض بیماریوں و مسائل کا شکار ہیں۔

٭… مکرم سلمان احمد صاحب ( پرنسپل ہیومینٹی فرسٹ ووکیشنل کالج منروویا۔لائبیریا)اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے کزن مکرم آصف احمد صاحب بعمر ۲۲؍ سال ۶؍ اگست سے گردوں میں انفیکشن کے باعث سخت بیمار ہیں۔ ڈاکٹرز نے ڈائلیسز تجویز کیا ہے۔اس وقت وہ طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں زیر علاج ہیں۔موصوف نے گذشتہ سال NUST اسلام آباد سے فزکس کے ڈیپارٹمنٹ میں ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آج کل ناصر ہائیر سیکنڈری سکول ربوہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

احباب جماعت سے تمام مریضوں کی صحت و تندرستی اور شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلانات ولادت

٭… مکرمہ زاہدہ راحت صاحبہ بریمپٹن، کینیڈا سے یہ اعلان بھیجتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے خاکسار کے بڑے بیٹے فرحان احمد حمزہ قریشی (مربی سلسلہ، استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا) اور بہو صائمہ فرحان کو مورخہ یکم جولائی ۲۰۲۳ء کو بیٹی عطا فرمائی ہے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہِ شفقت نومولودہ کا نام ربیعہ فرحان عطا فرمایا ہے۔ بچی خدا تعالیٰ کے فضل سے وقفِ نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔

عزیزہ ربیعہ فرحان مکرم عبد الحلیم قریشی صاحب اور خاکسار زاہدہ راحت کی پوتی اور مکرم عرفان محمود ملک صاحب اور محترمہ عظمیٰ ناہید سہگل صاحبہ (بریمپٹن) کی نواسی ہے۔ نیز بچی مکرم عبد المنان قریشی صاحب مرحوم اور مکرم الحاج چودھری بشیر احمد صاحب مرحوم (سابق نیشنل سیکرٹری وصایا و رشتہ ناطہ کینیڈا) کی پڑ پوتی ہے۔

٭… مکرم باسط احمد صاحب (مبلغ سلسلہ بواکے ریجن آئیوری کوسٹ) خوشخبری بھیجتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنےفضل و کرم سے خاکسار کے بیٹے عدیل احمد ساکن فرانس کو مورخہ ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروزمنگل پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کا نام زیان عبدالواسع احمدرکھا اور تحریک وقف نو میں شمولیت کی منظوری عنایت فرمائی ہے۔نومولود کے والدمکرم عدیل احمد صاحب اور والدہ مکرمہ میمونہ اریج صاحبہ بھی وقف نو کی بابرکت سکیم میں شامل ہیں۔

نومولود مکرم وسیم احمد صاحب ساکن جرمنی کا نواسہ ہے۔ نومولود کی دادی مکرمہ نبیلہ امۃ الرحمٰن صاحبہ، حضرت میاں محمد دین پٹواریؓ بلانی ضلع گجرات صحابی حضرت مسیح موعودؑ (جن کا ذکر روحانی خزائن جلد ۱۱،کتاب انجام آتھم صفحہ ۳۲۵ پر تیسرے نمبر پر ہے)کی پوتی اور چودھری غلام یٰسین صاحب سابق مبلغ سلسلہ امریکہ کی بیٹی ہیں۔

٭… مکرمہ رمشہ الیاس صاحبہ اہلیہ مرزا دانیال احمد صاحب تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم اوراپنی خاص رحمت سے دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے خاکسارکو مورخہ ۱۹؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز جمعۃ المبارک بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت صفیہ دانیال نام عطا فرماتے ہوئے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں تمام نومولود بچوں کے لیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت و عافیت والی لمبی، فعال اور بامراد زندگیاں عطا فرمائے، خلافت احمدیہ کا حقیقی سلطان نصیر بنائے اور والدین کے لیے باعثِ فرحت اور قرة العین ہوں۔ آمین

تقریب آمین

مکرم عبد السمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا لکھتے ہیں کہ خاکسار کے پوتے عزیزم محسن خان ابن عطاء المنعم رضوان جرمنی نے چھ سال کی عمر میں قرآن مجید ختم کرنے کی توفیق پائی۔اس کی والدہ صائمہ رضوان نے اسے قرآن پڑھایا۔ خاکسار نے ۲۰؍ نومبر ۲۰۲۲ء کو اس سےگھانا میں آن لائن قرآن سنا۔ ۱۲؍ فروری ۲۰۲۳ء کو Russelsheimجرمنی میں گھر پر آمین کی تقریب ہوئی اور مہمانوں کی تواضع کی گئی لیکن اصل سعادت یہ حاصل ہوئی کہ حضرت اقدس خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ۸؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو اپنے دفتر اسلام آباد میں فیملی ملاقات میں اس کی آمین کروائی اور قرآن کریم پر دستخط ثبت فرمائے۔یہ حسن اتفاق ہے کہ اس دن محسن کی سالگرہ بھی تھی اور اس موقع پر قرآن اور تقریب آمین سے اچھا تحفہ کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔

احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اعلان برائے خریداران

الفضل کے خریداران کی خدمت میں درخواست ہے کہ وہ نئے اخبار کی خریداری اور نام و پتہ میں تبدیلی کی درخواست/اطلاع اپنے ملک کے سیکرٹری اشاعت کی وساطت سے بھجوا یا کریں۔ جزاکم اللہ تعالیٰ

(مینیجر الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button