حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 09 مئی 2015ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا:۔


خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔
اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جوعزیزہ سارہ سنبل منان بنت مکرم میاں مقصود منان صاحب لندن کا ہے جو عزیزم نعمان احمد ناصر ابن مکرم ناصر احمد میر صاحب بورن ماؤتھ کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر طے پایا ہے۔


حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اس رشتہ کے اب ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر لیں۔ سارہ سنبل منان کا یہ خاندان ددھیال کی طرف سے بھی حضرت میاں عبد الرحمٰن صاحب صحابی کی اولاد میں سے ہے اور ان کے ننھیال کی طرف سے یہ حضرت حکیم محمد عیسیٰ حسین صاحب مرہم عیسیٰ سے ہیں۔ بہر حال پرانا خاندان ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو ہر لحاظ سے اپنےبزرگوں کے نقش قدم پر بھی چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور آئندہ نسلیں بھی نیک اور صالح پیدا ہوں۔ دعا کرلیں۔


(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button