نظم

ترانۂ اطفال (حصہ سوم)

مری رات دن بس یہی اِک صدا ہے

کہ اِس عالمِ کون کا اِک خدا ہے

کوئی شے نظر سے نہیں اُس کے مخفی

بڑی سے بڑی ہو کہ چھوٹی سے چھوٹی

دلوں کی چھپی بات بھی جانتا ہے

بدوں اور نیکوں کو پہچانتا ہے

وہ دیتا ہے بندوں کو اپنے ہدایت

دکھاتا ہے ہاتھوں پہ اُن کے کرامت

ہے فریاد مظلوم کی سننے والا

صداقت کا کرتا ہے وہ بول بالا

گناہوں کو بخشش سے ہے ڈھانپ دیتا

غریبوں کو رَحمت سے ہے تھام لیتا

یہی رات دن اَب تو میری صَدا ہے

یہ میرا خدا ہے یہ میرا خدا ہے

(کلام محمود صفحہ168)

(مشکل الفاظ کے معنی: مَخْفِی: چھپی ہوئی۔ ڈھانپ دینا: ختم کر دینا۔ صَدا:آواز،اعلان)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button