بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے

ايك لڑكا روتا ہوا گھر آيا ۔ اس کی ماں نے رونے كي وجہ پوچھی تو اس نے بتايا كہ استاد سے بہت ڈانٹ پڑی ہے۔

ماں:بيٹاتم نے آج پھر كوئي غلط محاورہ بولا ہوگا۔

لڑكا:استاد بہت ڈانٹ رہے تھے۔ ميں نے تو بس کہا کہ جو گرجتے ہيں وہ برستے نہيں۔

٭… ٭… ٭… ٭

استاد (دو لڑکوں سے): ارے! آپس میں سر کیوں ٹکرا رہے ہو؟

ایک لڑکا: جناب! آپ ہی نے تو کہا تھا کہ ریاضی میں پاس ہونے کے لیے دماغ لڑانا ضروری ہے۔

٭… ٭… ٭… ٭

ایک دوست (دوسرے سے): ڈاکٹر نے مجھے کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا ہے۔

دوسرا دوست: شاید انہوں نے تمہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ لیا ہو گا۔

٭… ٭… ٭… ٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button