افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ حفظ ادعیۃ القرآن کا انعقاد

(عبد الناصر مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۱۲؍ اگست ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر ’’مقابلہ حفظ ادعیۃ القرآن‘‘ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد عزیزم جمعہ Mwanyika (درجہ ثالثہ) نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کرسنائے۔ اس مقابلہ کا نصاب کتابچہ Maombi ya Kurani Tukufu مقر ر تھا جس میں قرآنی دعائیں مع ترجمہ درج ہیں۔مجموعی طور پر اٹھارہ طلبہ نے اس مقابلہ میں حصہ لیا ۔ طلبہ کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین ، تین طلبہ نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلبہ نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ یہ کوئز مقابلہ تھا۔ پہلے راؤنڈ میں تمام شرکا سے تین تین سوالات پوچھے گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں گیارہ شرکا نے کوالیفائی کیا جن سے مزید دو دو سوالات پوچھے گئے اور رزلٹ فائنل ہوا۔ مقابلہ کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا:

اول : عزیزم حافظ عبد الرحمن (درجہ ممہدہ )

دوم: عزیزم عیسیٰ Chacha (درجہ ثانیہ )

سوم:عزیزم نعیم Andale (درجہ ثالثہ)

اس مقابلہ میں گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبد الناصر مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button