افریقہ (رپورٹس)

گریجوایشن تقریب شاہ تاج احمدیہ ہائی سکول منروویا۔ لائبیریا

(فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹر نیشنل لائیبیریا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۳؍جولائی ۲۰۲۳ء کو شاہ تاج احمدیہ ہائی سکول منروویا لائبیریا کی ستائیسویں گریجوایشن تقریب سکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔یہ سکول نصرت جہاں اسکیم کے تحت ۱۹۹۶ءسے اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھے ہوئےہے۔سکول کے آغاز کے وقت تمام اخراجات شاہنواز فیملی نے اداکیے۔اس لیے سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت سکول کا نام شاہ تاج احمدیہ سکول عنایت فرمایا۔تقریب کا آغاز دوپہر دو بجے مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا کی زیر صدرات تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔معاً بعد مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی۔

مکرمLawrence MomoصاحبVice Principal Instuctionsنے سکول کی تاریخ پیش کی۔ تقریب کے دوران طلبہ نے انگریزی،فرنچ اور عربی زبان میں ادعیہ قرآن و احادیث بھی پیش کیں۔اس موقع پرتعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےطلبہ نے ایک خاکہ بھی پیش کیا۔ پریزنٹیشنز کےبعدپرنسپل مکرم منصور احمد ناصر صاحب نے تعلیمی سال برائے ۲۰۲۲-۲۳ء کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔دوران سال کل ۳۵۵ طلبہ نے اپنی تعلیم مکمل کی اور سکول کا مجموعی نتیجہ ۹۵.۷۷فیصد رہا۔مکرم پرنسپل صاحب نے طلبہ کو محنت کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے یہ اصول مقرر فرمایا ہے لَيسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا ما سَعٰى یعنی کوشش کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان کی محنت کا پھل ان کی کامیابی کی صورت میں دیتا ہے۔لہذا ہمیں محنت اور دعا کے ذریعہ کامیابی کے زینے طے کرنا ہوں گے۔

نتیجہ کے اعلان کے بعد مہمان خصوصی بشپ Manasseh P. Contoصاحب (R(Representative Aspirant District)t) کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے والدین کو بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے ان کے فرائض کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی اور طلبہ کو مستقبل میں ملک و قوم کی بہترین رنگ میں خدمت کرنے کے لیے تعلیمی میدان میں خوب جد وجہد کرنے کی تلقین کی۔

ان کی تقریر کے بعد مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر جماعت لائبیریا اور مہمان خصوصی نے مختلف کلاسوں میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ معززاساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں بھی تحائف تقسیم کیے گئے۔اس تقریب میںچیئر مین PTA، والدین اورنیشنل عاملہ کے بھی چند ممبران نے شرکت کی۔ قومی ترانہ سے تقریب کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: فرخ شبیر لودھی۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button