متفرق

وہ اللہ کی راہ میں اس طرح کوشش کرتے ہیں جیسے ایک اٹھتی جوانی والا گٹھیلے بدن کا نوجوان کوشش کرتا ہے

امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں اس طرح کوشش کرتے ہیں جیسے ایک اٹھتی جوانی والا گٹھیلے بدن کا نوجوان کوشش کرتا ہے۔ اور جب وہ احکام الٰہی کی بجا آوری کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو چستی اور بشاشت سے کرتے ہیں اور تو ان میں کسی قسم کی سستی اور کمزوری نہ پائے گا اور نہ ہی وہ تردّد میں پڑتے ہیں۔ زمین ان کے نور سے منور ہو جاتی ہے اور ان کے مقام سے سوائے ایسے لوگوں کے جو جان بوجھ کر انجان بنتے ہیںکوئی ناآشنانہیں ہوتا اور ان کے دشمن انہیں پہچانتے ہیں مگر جان بوجھ کر انکار کرتے ہیں۔

(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ۶۴)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button