اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭… مکرم عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن اعلان کرواتے ہیں کہ محترم ملک انور وہاب صاحب آف لاہور کی بائیں آنکھ کی Cataract Surgeryہوئی ہے۔ احباب سے دردمندانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل اور رحم سے آپریشن کے مثبت ثمرات مترتب فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔آمین

٭…سیکرٹری صاحب مجلس نصرت جہاں اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر حافظ محمد آصف صاحب (واقف زندگی) فارماسسٹ احمدیہ ہسپتال بانجل، گیمبیا جلسہ سالانہ جرمنی میں شمولیت کی غرض سے سفر پر ہیں۔ وہاں ان کی بیٹی ساریہ آصف مورخہ ۲۹؍ اگست ۲۰۲۳ء کو کھیلتے ہوئے گر گئی تھی جس کی وجہ سے دائیں کلائی کی ہڈی فریکچر ہوگئی۔ ۳۱؍ اگست کو عزیزہ کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔

احباب جماعت سے عزیزہ کے جلد کامل صحتیاب ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭… مکرم عبدالنورصاحب(مبلغ سلسلہ ریجن ساں پیدرو، آئیوری کوسٹ) دعا کی درخواست کرواتے ہیں کہ خاکسار کے بہنوئی مکرم دانش بلال احمد رہائشی جماعت Penrithآسٹریلیا کو گذشتہ دنوں پتے میں پتھری کی شکایت ہوئی تھی اور سوزش کے باعث کچھ دن تک آپریشن نہ کیا جاسکا۔ تاہم اللہ کے فضل سےمورخہ ۳۰؍ اگست بروز بدھ کو ڈاکٹرز نےکامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔ آپریشن کے بعد اللہ کے فضل سے رو بصحت ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے۔ نیز صحت والی لمبی زندگی عطا کرے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button