ایشیا (رپورٹس)

سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا، جاپان ۲۰۲۳ء

(انیس رئیس۔ مبلغ انچارج جاپان)

جاپان میں مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام ۱۹۸۱ء میں عمل میں آیا۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب سابق امیر و مبلغ انچارج جاپان کی نگرانی میں قائم ہونے والی مجلس خدام الاحمدیہ جاپان کے ابتدائی ارکان کی تعداد صرف چھ تھی۔ مبشر زاہد صاحب پہلے قائد خدام الاحمدیہ مقرر ہوئے اور اس طرح مجلس خدام الاحمدیہ جاپان کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔پہلے سال ہی مجلس خدام الاحمدیہ کی تربیتی کلاس ، خدام کا کیمپ اور سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔جاپان میں ہر سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں مجالس کے مقامی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جبکہ اکتوبر کے مہینہ میں نیشنل اجتماع منعقد کیا جاتا ہے۔

امسال مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا، جاپان کا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۰؍ اگست ۲۰۲۳ء بروز اتوار مسجد بیت الاحد میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ خاکسار نے اپنے افتتاحی کلمات میں خدام واطفال کو حضرت مصلح موعودؓ کی نصائح کی روشنی میں اجتماع کے مقاصد اور مقابلہ جات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

پہلے اجلاس میں اطفال کے مابین تلاوت قرآن کریم، نظم ، حفظ القرآن،اذان اور تقریرکے علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

نماز ظہر وعصر کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا اور اجتماع کا دوسرا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ اس اجلاس میں خدام کے مابین علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

تقریب تقسیم انعامات کے بعد خدام اور اطفال کو نیشنل اجتماع کے لیے مزید تیاری کرنے اور خدمت دین کے کاموں میں ذوق وشوق سے حصہ لینے کی نصیحت کی گئی۔ دعا کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ ناگویا کا سالانہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔

(رپورٹ:انیس احمد رئیس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button