اطلاعات و اعلانات

اعلان ولادت

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

مکرم نبیل احمد صاحب مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے بڑے بھائی مکرم حافظ ڈاکٹر سجیل احمد( ابن مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف) اور عزیزہ آمنہ بتول (بنت مکرم اجمل امجد بیگ صاحب) کو مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو بیٹی کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت منیب شفیع احمد عطا فرمایا ہے۔

نومولود بیٹے منیب کی والدہ عزیزہ آمنہ بتول حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پڑ نواسی، محترم پیر معین الدین صاحب مرحوم اور محترمہ صاحبزادی امۃ النصیر صاحبہ کی نواسی اور محترمہ امۃ الشکور صاحبہ کی بیٹی ہیں۔جبکہ نومولودکے والد عزیزم سجیل احمد محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کے پوتے، محترم بشیرالدین احمد خاکی صاحب مرحوم ولد محترم عبد الرحمٰن خاکی صاحب کے نواسے اور حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد ؓکی نسل سے ہیں۔

دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نو مولود کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے،نیک، خادم دین، سب کے لیے قرۃالعین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے حق میں تمام دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button