متفرق شعراء

پیارے آقا کی جرمنی آمد پر

دل سے نکلی ہے دعا آقا کی جب آہٹ سُنی

صد مبارک صد مبارک سر زمینِ جرمنی

پیاس نظروں کی بجھی اور دل کی کلیاں کِھل اٹھیں

اور گلابوں سی مُعطّر یہ ہوائیں بھی ہوئیں

پیارے آقا جلوہ گر جو ہو گئے ہیں روبرو

آپکی آمد کی خوشبو چار سُو ہے ہم نشیں

دل سے نکلی یہ دعا جب آپکی آہٹ سُنی

صد مبارک صد مبارک سر زمینِ جرمنی

حق کی جانب بڑھتے جائیں گے سدا ہم دم بدم

راہ ہمیں دکھلا رہے ہیں آپ کے نقش قدم

ہے دعا ہتھیار اپنا اور خلافت ڈھال ہے

نہ عدو کا خوف ہو چاہے کرے وہ سر قلم

دل سے نکلی ہے دعا آقا کی جب آہٹ سُنی

صد مبارک صد مبارک سر زمینِ جرمنی

(منصورہ فضل منؔ۔جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button