متفرق

ربوہ کا موسم(۶ تا ۱۲؍ اکتوبر)

۶؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن مطلع صاف تھا ۔ دھوپ سارادن چمکتی رہی۔ تاہم ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ کم سےکم درجہ حرارت ۲۲ اور زیادہ سے زیادہ ۳۱ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو موسم صاف رہا ، دن کو گرمی اور رات کو ٹھنڈ تھی۔ ہوا چلنے سے موسم سازگار بن گیا۔ اتوار کو دن کے وقت قدرے گرمی تھی۔ کہیں کہیں بادل کے ٹکڑے آسمان پر پھرتے نظر آتے رہے۔ سوموار کو دن کے وقت گرمی تھی ، بعد دوپہر بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ دیا۔ہلکی ہوا بھی شروع ہوگئی لیکن یہ ہلکی ہوا نماز عشاء کے وقت یکدم زور پکڑ گئی اور اس نے تیز آندھی کی شکل اختیار کرلی ،پھر یہ آندھی کچھ دیر بعد ٹھنڈی اور خوشگوار ہو ا میں بدل گئی اور رات سرد ہوگئی۔ کچھ بوندا باندی بھی ہوئی۔ خبروں کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش اور اسلام آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ، جس کا اثر ربوہ میں اگلے دن یعنی منگل کو محسوس ہوتارہا ۔ سارا دن دھوپ کے باوجود سردی بن گئی۔بدھ کو گرمی تھی ، مطلع صاف رہا ۔ دھوپ جوبن پر تھی۔ آج جمعرات کو سورج چمکتا رہا۔ گرمی نے کچھ زور پکڑا اور درجہ حرارت زیادہ ہوکر ۳۶ تک پہنچ گیا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button