کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ۲۲۹رنز سے بڑی شکست سے دوچار کردیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء
میچ نمبر20: ہفتہ21 اکتوبر2023ء
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ
بمقام: ممبئی (Mumbai)

جنوبی افریقہ نے ہفتہ 21 اکتوبرکو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 229 رنز کی غیرمعمولی جیت کے ساتھ اپنی ورلڈ کپ مہم کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا۔اس جیت کا سہرا61گیندوں پرباکمال سینچری بنانے والے خطرناک بلے باز Heinrich Klassenکے سر جاتا ہے جنہوں نے Marco Jansen کے ساتھ مل کرچھٹی وکٹ کی شراکت میں 76گیندوں پر تاریخ ساز151رنز جوڑے۔

اس ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈکی چارمقابلوں میں یہ تیسری شکست ہے جس کےبعد ان کاٹورنامنٹ میں سفر جلدختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

400کے پہاڑ جیسے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ محض22اوورز میں 170رنز پر سمٹ گئی۔تیز رفتاری سے سکور بنانے کی کوشش میں انگلش بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔100کے سکور پر انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔نویں وکٹ کی شراکت میں Mark Woodاور Guss Atkinsonنے 33گیندوں پر70رنز بنا کر شکست کا مارجن قدرے کم کیا۔مارک ووڈ 17بالز پر43رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔Reece Topleyزخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لئے نہ آسکے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے Gerald Coetzeeنے تین،جبکہ Lungi Ngidiاور Marco Jansenنے دود وکٹیں حاصل کیں۔Kagiso Rabada اورKeshav Maharaj کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ممبئی کی شدید گرمی میں انگلش کپتان Jos Butlerنے ٹاس جیت کا جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی د عوت دی۔توپروٹیز کے اہم تlرین بلے باز Quinton de Kockاننگز کی دوسری گیند پر ہی Topleyکا شکار بن گئے۔جنوبی افریقہ کے کیپٹن Temba Bavuma کی جگہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز Reeza Hendricks اور Rassie van der Dussen نے شاندار نصف سینچریاں بنائیں۔تاہم عادل رشید (Adil Rashid)کی لیگ اسپن باؤلنگ کے سامنے یہ دونوں بلے باز آؤٹ ہوگئے۔Hendricksنے تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 75گیندوں پر85رنز بنائے۔van der Dussen نے 60اورکپتان Markramنے42رنز بنائے۔

37وَیں اوورمیں 243کے سکور پرجنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ چکے تھے ایسے میں Klassen اورMarco Jansen نے ناقابل فراموش بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔کلاسن نے 4چھکوں اور12چوکوں کی مدد سے 67گیندوں پر 109رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔دوسری طرف آ ل راؤنڈرMarco Jansen نے ناٹ آؤٹ 75رنز بنائے جس میں 6چھکے بھی شامل تھے۔

جنوبی افریقہ نے آخری دس اوورز میں مجموعی طور پر 143 رنز بنائے اور اس میں 50 واں اوور بھی شامل ہے جس میں صرف پانچ رنز بن سکے۔پروٹیز کی اننگز50اوورز میں سات وکٹ کھوکر399رنز پر ختم ہوئی۔

انگلینڈ کی طرف سے Reece Topley نے 88رنز کے عوض تین جبکہ Gus Atkinson اور Adil Rashidنے دودوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبارسے انگلینڈ کی سب سے بڑی شکست ہے۔اس سے قبل 2022ء میں آسٹریلیا کے ہاتھوں میلبورن میں انگلش ٹیم کو221رنز سے ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقہ کا پانچواں میچ 24اکتوبرکو بنگلہ دیش کے ساتھ ممبئی کے اسی میدا ن پرہوگا۔ جبکہ انگلینڈ کا اگلا میچ 26اکتوبر کو بنگلورو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 20میچز مکمل ہونے پر تمام ٹیمیں چارچار میچز کھیل چکی ہیں۔ بھارت اور نیوزیلینڈ اپنے تمام میچز جیت کر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پرہیں۔ جنوبی افریقہ کا نمبر تیسرا جبکہ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔چار میں سے تین مقابلے ہارکر انگلینڈ کی پوزیشن نویں ہے۔

مختصر اسکور: جنوبی افریقہ 50 اوورز میں 399/8
ہینرک کلاسن 109،ریزا ہینڈرکس 85،مارکو جانسن 75؛ ریس ٹوپلی 3/88،ایٹکنسن2/60،عادل رشید2/61 انگلینڈ22اوورز میں 170 مارک ووڈ43،ایٹکنسن35
جیرالڈ کوٹزے3/35،لونگی انگیڈی2/26

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button