کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء

کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں بھارت کا ناقابلِ شکست سفر جاری، نیوزیلینڈ کو بھی  پچھاڑ دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء

میچ نمبر21: اتوار،22 اکتوبر2023ء

بھارت بمقابلہ نیوزیلینڈ

بمقام: دھرم شالا (Dharamsala)

۲۲اکتوبرکو دھرم شالا کے میدان میں ہونے والے اہم میچ میں محمد شامی (Mohammed Shami) کی پانچ وکٹوں اور ویرات کوہلی (Virat Kohli)کے 95رنز کی بدولت بھارت نے  نیوزیلینڈکوچاروکٹوں سے شکست دے کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقراررکھا۔پانچ میں سے پانچ مقابلے جیت کر میزبان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبرپر براجمان ہوگئی ۔

انڈین  کیپٹن روہت شرما نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جسے  ان کے فاسٹ باؤلرزنے آغاز میں ہی درست ثابت کردیا۔کیوی اوپنرDevon Conwayبغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پھر19کے مجموعی سکورپرWill Young بھی محمد شامی کی اس ورلڈ کپ میں پہلی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں Rachin Ravindraاور Daryl Mitchellنے شاندار159رنز کا اضافہ کیا۔75کے انفرادی سکورپرRavindra آؤٹ ہوئے لیکن دوسری طرف Mitchell نے بہترین سینچری بنائی۔وہ اپنے کیرئیر کا سب سے زیادہ سکور130بناکر آؤٹ ہوئے۔آخری اوورز میں انڈین باؤلرز نے زبردست کم بیک کیا اورآخری 13اوورز میں محض 68رنز کا اضافہ ہوسکا۔نیوزیلینڈ کی آخری چھ وکٹیں صرف 30رنز کے اضافہ پر گریں۔اور یوں مقررہ پچاس اوورز میں کیوی ٹیم درمیانے درجہ کے سکور273پرآل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلرMohammed Shamiرہے جوکہ اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے ۔انہوں نے 54 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔Kuldeep Yadavآج کے میچ میں مہنگے ثابت ہوئے لیکن وہ دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔BumrahاورSiraj نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

274کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ایک بار پھر دھواں دار آغاز کیا۔خاص طورپر کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کی اور چارچوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لئے زبردست شروعات کیں۔Shubman Gill بھی اچھی فارم میں دکھائی دئیے تاہم صرف26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ابتدائی دونوں کھلاڑیوں کو نیوزیلینڈ کے تیز ترین گیند باز Lockie Ferguson نے آؤٹ کیا۔بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز Shreyas IyerاورKL Rahul  لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 33اور27کے سکور پر واپس لوٹ گئے۔لیکن دوسری جانب Virat Kohliنے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ کس پایہ کے بلے باز ہیں ۔انہوں نے میچ کو کسی بھی وقت اپنی ٹیم کی گرفت سے دورنہ جانے دیا۔

Suryakumar Yadav جو ورلڈ کپ میں اپنا پہلامیچ کھیل رہے تھے ،بدقسمتی سے صرف دوکے سکورپر رن آؤٹ ہوگئے۔اس کےبعدچھٹی وکٹ کی ساجھے داری میں Kohli اور Jadejaنے 78 رنز کا اضافہ کیا۔ویرات کوہلی اپنے ون ڈے کیرئیر کی انچاسویں سینچری سے محض پانچ رنز کی دُوری پر آؤٹ ہوئے تو بھارت کو جیت کے لئے بھی پانچ رنز ہی درکار تھے۔Ravindra Jadejaنے ناقابل شکست 39 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور انڈیا نے ہدف6وکٹوں کے نقصان پر48اوورز میں پورا کرلیا۔محمدشامی کو شاندارکارکردگی پر پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزیلینڈ کی طرف سے لوکی فرگوسن نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ،میٹ ہنری اورمچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس جیت کے بعدمیزبان ٹیم کی سیمی فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔بھارت کے لئے آئندہ چار میچوں نے صرف ایک کامیابی بھی یقینی طورپرورلڈ کپ کی ٹاپ چار ٹیموں جگہ بنانے کے لئے کافی ہوگی۔

مختصر اسکور: نیوزی لینڈ 50 اوورز میں /10273

 ڈیرل مچل 130،راچن رویندرا 75؛

 محمد شامی 5/54،کلدیپ یادیو 2/73

بھارت 48اوورز میں 274/6

ویرات کوہلی95،روہت شرما 46،جادیجا39*

لوکی فرگوسن2/63،مچل سینٹنر1/37

اہم اعدادوشمار و ریکارڈز

  • بھارت کے نوجوان بلے باز شبمن گل (Shubman Gill) نے ون ڈے کیریئر میں تیز ترین2000رنز مکمل کر لئے۔انہوں نے یہ سنگ میل صرف38 اننگز میں عبورکیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ (Hashim Amla)کے پاس تھا جنہوں نے 40اننگز میں دوہزار رنز بنائے تھے۔
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی طورپر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھارتی بلےبازویرات کوہلی 13437 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں 18426رنز بنا کر سچن ٹنڈولکرسب سے آگے ہیں۔سری لنکا کے کمارسنگاکارا دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ تیسر ے نمبر پر موجود ہیں۔
  • Mohammed Shami ورلڈ کپ مقابلوں میں دوسری مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے انڈین باؤلر بن گئے۔انہوں نے مجموعی طورپرایک روزہ عالمی ٹورنامنٹ میں 12 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔جبکہ بھارت کی طرف سے اس فہرست می ظہیر خان اور جواگل سری ناتھ 44،44وکٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
  • سال 2023ء میں  بھارت کے روہت شرما نے ایک روزہ مقابلوں میں 50چھکے مکمل کرلئے ۔اس سے قبل 2015ء میں جنوبی افریقہ کے AB de Villiersنے 58 اور2019ء میں ویسٹ ایڈیز کے Chris Gayleنے 56چھکے لگائے تھے۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button