کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین گھانا میں حمدیہ و نعتیہ محفل

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

جامعۃ المبشرین گھانا میں مجلس ارشاد کے تحت حمدیہ و نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ حمدیہ محفل جو کہ اس سال کا پہلا پروگرام تھا مورخہ 10؍ ستمبر کو منعقد ہوئی جبکہ نعتیہ محفل مورخہ 24؍ستمبر کو منعقد ہوئی۔

ان محفلوں میں حمدیہ و نعتیہ اقتباسات اور نظمیں پڑھی جاتی ہیں۔ ان پروگراموں کے لیے جامعہ کے ہال کو بینرز سے سجایا گیا تھا۔ ان پروگرامز کا آغاز نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ طلباء جامعۃ المبشرین گھانا نے بڑے جوش و خروش سے ان پروگرامز میں شرکت کی۔ حمدیہ محفل کے مہمان خصوصی مکرم طاہر احمد ظفر صاحب استاد جامعۃ المبشرین گھانا تھے جبکہ نعتیہ محفل کے مہمان خصوصی مکرم مبشراحمد اقبال صاحب استاد جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔

ان پروگرامز کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button