یورپ (رپورٹس)

نارڈک اسپورٹس ٹورنامنٹ زیر انتظام مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک

مورخہ ۲۶ اور ۲۷؍اگست۲۰۲۳ء کو مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کو نارڈک اسپورٹس ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس ٹورنامنٹ میں سویڈن، ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ سے خدام نے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک نے نارڈک ممالک کے صدران سے متعدد میٹنگز کیں اور اس کا پروگرام ترتیب دیا جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انتظا میہ تشکیل دی گئی۔

مورخہ ۲۵؍اگست کی شام کو ہی مختلف ممالک سے قافلے بذریعہ جہاز اور بذریعہ کار پہنچنا شروع ہوگئے۔ خدام کی ایک مستعد ٹیم آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی جو بذریعہ کار مسجد نصرت جہاں پہنچتے۔ اسی طرح ایئرپورٹ سے بھی مہمانوں کے استقبال کا انتظام کیا گیاتھا۔ مہمانوں کے قیام کا انتظام نصرت ہال میں کیا گیاتھا۔

افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب اور مقابلہ جات مسجد نصرت ہال سے دس منٹ کی ڈرائیو پر واقع ایویدورہال میں منعقد ہوئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی محترم محمد زکریا خان صاحب امیرو مشنری انچارج جماعت ڈنمارک تھے۔

تلاوت قرآ ن کریم اور مجلس خدام الاحمدیہ کے عہد کے بعد محترم امیر صاحب نے افتتاحی تقریر کی۔ بعد ازاں محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک نے اس ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔

ان مقابلہ جات میں فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات شامل تھے۔ ہال میں باجماعت نمازوں اور ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔ پہلے دن کے مقابلہ جات ختم ہونے پر تمام خدام کے لیے گرل (Grill)کا انتظام مسجد نصرت جہاں کے قریب واقع ایک ہال میں کیا گیا۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی اجازت سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محترم ابراہیم نونن صاحب مشنری انچارج آئرلینڈ آن لائن شامل ہوئے۔ آپ نے اپنا عیسائیت سے احمدیت کی طرف کا دلچسپ سفر بیان کیا اور سوالات کے جواب دیے۔

دوسرے دن کے مقابلہ جات فری ہیدن ہال میں کیے گئے جو کہ مسجد سے سات منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ مقابلہ جات کے اختتام پر شام تین بجے اختتامی تقریب مسجد نصرت جہاں کے لان میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب

تلاوت اور مجلس خدام الاحمدیہ کے عہد کے بعد محترم امیر صاحب جماعت احمدیہ ڈنمارک نے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور دعا کروائی۔

فٹ بال میں اول ٹیم ڈنمارک اور دوم ناروے رہی۔

والی بال میں اول ٹیم سویڈن اور دوم ناروےرہی۔

کرکٹ میں اول فن لینڈ اور دوم سویڈن رہی۔

ان مقابلہ جات میں چار ممالک سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک سے ۸۰؍ خدام نے شرکت کی۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button