متفرق شعراء

کچھ اپنے آپ کو مومن بنانا بھی ضروری ہے

عبادت کے لیے مسجد بنانا بھی ضروری ہے

مگر اس کو عبادت سے سجانا بھی ضروری ہے

اگر قربانیاں مولا کے ہاں مقبول کرنی ہیں

تو پھر بیتِ خدا میں روز جانا بھی ضروری ہے

اگر اپنے خدا سے پیار کی پینگیں بڑھانی ہیں

تو پھر عشق خدا دل میں بسانا بھی ضروری ہے

اگر مسرور آقا کی دعائیں لینا مقصد ہے

تو اس سے رابطہ ہر دم بڑھانا بھی ضروری ہے

فقط اشعار لکھ لینا ہی کافی تو نہیں مومن

کچھ اپنے آپ کو مومن بنانا بھی ضروری ہے

(خواجہ عبدالمومن۔ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button