متفرق شعراء

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر

درسِ نفرت اور حقارت ہے نبیؐ کے نام پر

ہر طرف وحشت ہے دہشت ہے نبیؐ کے نام پر

یا رسول اللہؐ ! اس امت کو آخر کیا ہوا

لوٹ مار اور قتل و غارت ہے نبیؐ کے نام پر

اس طرح کیا نیک نامی ہوگی اب اسلام کی

فتنہ انگیزی شرارت ہے نبیؐ کے نام پر

آپؐ سے منسوب ہو کر کچھ تو ہو خوف خدا

بے حیائی شرک و بدعت ہے نبیؐ کے نام پر

چھوڑ دیں یہ تفرقہ بازی خدا کے واسطے

باقی گر کوئی بھی غیرت ہے نبیؐ کے نام پر

(امة الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button