عالمی خبریں

خلافت خامسہ کے امن پیغام کو پھیلانے کے لیے کار پر دنیا کا سفر (قسط ششم)

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

مبارک احمد صاحب کا اپنی کار پر امن سفر جاری ہے۔وہ اپنی گاڑی کی مرمت کے بعد مورخہ یکم تا ۴؍ نومبر احتیاطاًجرمنی ہی کے مختلف شہروں میں رہے۔ اس دوران وہ فرینکفرٹ کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے دو مقامی خدام کے ساتھ رہے۔ لٹریچر تقسیم کیا اور پیغام امن پہنچاتے ہوئے مختلف لوگوں سے گفتگو میں دنیا کے موجودہ جنگی حالات کے خاتمے کا حل امن اور انصاف کے ساتھ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

بعد ازاں فرینکفرٹ سے ۳۳۹؍ کلو میٹر کا سفر طے کرکے جرمنی کے شہر ہوف(Hof) پہنچے جہاں وہ دومقامی احباب اور دو اطفال کے ہمراہ گاڑی پر لگے پیغام کے ساتھ مختلف علاقوں میں موجود رہے جبکہ بعض جرمن افراد کے ساتھ مذہب میں انتہا پسندی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اسلام اور احمدیت کا تفصیلی تعارف کروایا اور جماعتی لٹریچر بھی دیا۔اس دوران ہوف شہر کے قریب ایک جگہ Fernweh Park as a Symbol of Peaceبھی گئے جہاں تاریخی لوگوں کی شیلڈز لگائی گئی ہیں۔ یہاں بھی پیغام امن پہنچایا اور کئی مقامی افراد سے تبلیغی گفتگو بھی ہوئی۔

(رپورٹ: لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button