امریکہ (رپورٹس)

جماعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا کی مسجد بیت الخبیر میں اجلاس عام اور واقفین نو والدین کا سیمینار

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ کو مورخہ ۲۲؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء مسجد بیت الخبیر، بریڈفورڈ میں اجلاس عام اور واقفین نو والدین کا سیمینار منعقد کرنے کو توفیق ملی۔

نماز مغرب و عشاء کے بعد جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور حدیث سے ہوا۔ بعد ازاں حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے واقفین نو کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا ویڈیو کلپ حاضرین کو دکھایا گیا۔

جلسہ کی صدارتی تقریر میں قاسم گھمن صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ کینیڈا نے تربیت اولاد سے متعلق چند نصائح کیں۔اس کے بعد حاضرین کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا جس کے جوابات مربی صاحب نے دیے۔جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعدحاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔اس اجلاس میں ۳۸؍ مرد حضرات اور ۲۷؍ ممبرات لجنہ اماء اللہ شامل ہوئیںجبکہ ۱۸؍ فیملیز نے اس جلسہ میں آن لائن شمولیت اختیار کی۔(رپورٹ: توصیف احمد ریحان۔سیکرٹری اشاعت جماعت بریڈ فورڈ ایسٹ، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button