یورپ (رپورٹس)

صدرِ مملکت مالٹا سے ملاقات فلاحی تنظیم کے لئے وہیل چیئرز کا عطیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مالٹا کو تبلیغ کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کی بھی توفیق مل رہی ہے۔

اسی سلسلہ میں جماعت احمدیہ مالٹا کی طرف سے مالٹا کمیونٹی چیسٹ فنڈ فاؤنڈیشن کو دس وہیل چیئرز کا عطیہ دیا گیا۔یہ عطیہ عزت مآب میری لوئیس کولیروپریکا (Marie-Louise Coleiro Preca) صاحبہ صدر مملکت مالٹا کی خدمت میںاُن کے آفس بمقامSan Anton Palace میں 29؍نومبر 2018ء کو پیش کیا گیا۔

مالٹا کمیونٹی چیسٹ فنڈ فاؤنڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے اور صدر مملکت کی زیرنگرانی انسانی فلاح و بہبود کے کام سرانجام دیتی ہے اور اس تنظیم کے زیادہ تر اخراجات عطیات سے حاصل کئے جاتے ہیں۔

صدرِ مملکت مالٹا نے جماعتی عطیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت کی طرف سے دو سال قبل جو وہیل چیئرز کا عطیہ دیا گیا تھا وہ بہت مفید ثابت ہوا ہے اور بہت سے ضرورتمند افراد نے ان سے استفادہ کیا ہے۔ آج کے عطیہ سے مزید ضرورتمند افراد مستفیض ہوں گے۔

اس موقع پر صدرمملکت مالٹا کی خدمت میں جماعتی لٹریچر بھی پیش کیا گیا اور انہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت باسعادت میں جماعت کی خدمت خلق اورقیام امن کے لئے کاوشوں سے متعلق بتانے کا موقع بھی ملا۔

صدرمملکت مالٹا نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور بھائی چارہ کے قیام کے لئے جماعتی کوششوں کو بہت سراہا اور کہا کہ وہ جماعت کے کاموں سے بہت متاثر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت ڈالے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button