متفرق شعراء

عبدالکریم قدسی (وفات ۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء)

وہ جو اک میرا یارِ طرحدار تھا

سر سے پاؤں تلک پیار ہی پیار تھا

نام عبدالکریم اور قدسی لقب

جو خلافت کی اک تیز تلوار تھا

سادگی تھی طبیعت میں گوندھی ہوئی

بے نفس، بے ریا، پاک اطوار تھا

اس کے لفظوں میں تھی اک عجب روشنی

صاحبِ فن، بلا کا قلمکار تھا

حرف کرتے تھے اس کا ادب اس طرح

جیسے وہ اس قبیلے کا سردار تھا

میری خوشیوں غموں میں دعاؤں کے ساتھ

وه معاون، معین و مددگار تھا

غمزدہ کر گیا ان دلوں کو وہ آج

کل تلک جن دلوں کا وہ غمخوار تھا

مغفرت اس کی ہو اس کو بخشے خدا

اپنی رحمت کے سائے میں رکھے خدا

(مبارک احمد ظفر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button