اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

مکرم ثاقب احمد صاحب کارکن الشرکۃ الاسلامیہ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی خالہ مکرمہ شمیم اختر صاحبہ زوجہ ملک خلیل احمد اختر صاحب مرحوم ۱۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ۸۹؍ سال کی عمر میں بضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

آپ زینب بی بی بنت حضرت حافظ حامد علی صاحب ؓکی پڑنواسی اور مکرم ڈاکٹر محمد اعظم صاحب کی بیٹی تھیں۔آپ کو بچپن میں قادیان میں حضرت اماں جانؓ سے ملاقات کا بھی شرف حاصل ہوا۔حضرت اماں جانؓ اکثر حافظ حامدعلی صاحبؓ کی اہلیہ رسول بی بی جو نابینا تھیں کو ان کے گھر ملنے آیا کرتی تھیں اور ان کا بہت خیال رکھا کرتی تھیں۔

آپ قیام پاکستان کے بعد ساہیوال اور پھر لاہور منتقل ہوگئی تھیں۔ مرحومہ کے شوہر مکرم ملک خلیل احمد اختر صاحب مسجد نور ماڈل ٹاؤن لاہور کے امام بھی رہے۔ ۱۹۹۷ء میں امریکہ شفٹ ہوگئے۔ مرحومہ کو امریکہ میں ناصرات الاحمدیہ کی کلاسز لینے اوربچیوں کو قرآن پاک پڑھانے کا موقع ملا۔ آپ پردہ کی پابند ،پنجوقتہ نمازوں کی ادائیگی اور چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔قرآن پاک سے بچپن سے محبت تھی اور اپنے بہن بھائیوں میں سب سے پہلے سورہ یٰسٓ یاد کرنے پر اپنی نانی جان سے انعام حاصل کیا۔ جماعت اور خلیفۃ المسیح سے محبت دیدنی تھی اوراخلاص و وفا میں خاص مقام حاصل تھا۔

آپ کے دو بیٹے جمیل احمد اور شکیل احمد صاحب اٹلانٹا، امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ آپ کی بیٹی طاہر ہ فرناز صاحبہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button