دورہ یورپ ستمبر؍ اکتوبر 2019ء

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ یورپ (سولہواں روز، جمعرات 10؍ اکتوبر2019ء)

(سٹراس برگ، فرانس، 10؍ اکتوبر 2019ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) آج حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ یورپ کا سولہواں جبکہ دورۂ فرانس کا نواں روز تھا۔ حضورِ انور نے نماز فجر صبح ساڑھے چھے بجے مہدی میں تشریف لا کر پڑھائی اورواپس قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔

دن میں حضورِ انور دینی و دفتری مصروفیات میں مصروف عمل رہے، ظہر اور عصر کی نمازیں سوا دو بجے دوپہر مسجد میں ادا فرمائیں۔

شام کو سوا چھے بجے حضور پُر نور کے دفتر میں تشریف لانے کے کچھ دیر بعد فیملی ملاقات شروع ہوئیں جو سوا آٹھ بجے شام تک جاری رہیں۔ آج 35 فیملیوں کے 134 افراد نے اپنے پیارے آقا سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ حضور کی ملاقات سے فیض یاب ہونے والوں میں پاکستانی احمدیوں کےعلاوہ عرب اور فرانسیسی احمدی بھی شامل تھے۔ ملاقات کے اختتام پر حضور نے مسجد مہدی میں نمازِ مغر ب و عشاء جمع کر کے پڑھائیں اور قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔

(رپورٹ: عرفان احمد خان، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برائے دورۂ یورپ ستمبر، اکتوبر 2019ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button