افریقہ (رپورٹس)

طلبہ جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کا سائیکل سفر

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کی آخری کلاس کے طلبہ پر مشتمل ایک سائیکل سفر ترتیب دیا گیا۔ اس سفر میں واگادوگو کے گیارہ خدام بھی شامل ہوگئے۔ جامعہ کے طلبہ نے نماز فجر کے بعد پونے چھ بجے بستان مہدی سے یہ سفر شروع کیا۔ دوسری طرف خدام نے سنٹرل مشن ہاؤس سے سفر کا آغاز کیا۔ جامعہ کے طلبہ نے خدام کے قافلے کو جا لیا۔ ان سائیکل سواروں نے کوپیلا شہر تک ایک صد پچاس کلومیٹرز کا سفرطے کیا۔ یہاں سائیکلوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ اس کے علاوہ روڈ پر بہت رش ہونے کی وجہ سے مشکلات تھیں۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی سہولیات میسر نہیں۔ یہ ایک مشکل سفر تھا لیکن طلبہ اور خدام نے بہت ہمت کی اور سفر طے کر کے شام سات بجے کوپیلا مشن ہاؤس پہنچ گئے۔ راستے میں خراب ہونے والی سائیکلوں کی مرمت طلبہ کی ایک ٹیم کرتی رہی۔ جامعہ کے طلبہ اور خدام کے ساتھ مجموعی طورپر یہ قافلہ بیالیس افراد پر مشتمل تھا۔

کوپیلا شہر میں داخلے پر مقامی جماعت نے ا س قافلے کا استقبال کیا اور خدام موٹرسائیکلوں پر اسکواڈ کرتے ہوئے سائیکل سواروں کو مشن ہاؤس تک لے گئے۔ جہاں مجلس انصارللہ برکینا فاسو کے تحت ایک تین روزہ تبلیغی و تربیتی پروگرام چل رہا تھا اور ملک بھر سے انصار وہاں جمع تھے۔ تمام انصار نے بہت جوش سے اس قافلے کو خوش آمدید کہا۔ رات پیلا مشن میں گزارنے کے بعد اگلے روز واپسی ہوئی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button